بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-September-2019

نان بائیوں کیلئے گیس کا پرانا ٹیرف بحال

78 Views 0 2 ہفتے
نان بائیوں کیلئے گیس کا پرانا ٹیرف بحال
ALARABIA
Posted at 8 ستمبر-2019

لاہور۔ گیس کے ٹیرف میں 70 اضافے ہوتے ہی نان بائیوں نے روٹی اور نان کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کیا تھا مگر فوری حکومتی مداحلت کی وجہ سے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا گیا حالانکہ نان بائیوں نے باقاعدہ احتجاج بھی کیا۔ ڈی سی اور لاہور صالحہ سعید کی جانب سے انہیں گیس کا پرانا ٹیرف بحال کرانے کی یقین دہانی پر نان بائیوں نے قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان کیا۔

Courtesy Social Media

اب حکومت نے ملک بھر میں تندورکیلئے یکم جولائی سے گیس کا پرانا ٹیرف بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ یہ فیصلہ نان بائیوں کی احتجاج کی کالکے بعد سامنے آیا۔ ملک بھر کے نان بنائیوں نے گیس ٹیرف میں اضافے پر ہفتے سے ہڑتال کرنے کا اعلان کر رکھا تھا۔ حکومتی فیصلے کے بعد ہڑتال کی کال واپس لے لی گئی۔

کمرشل صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے عنقریب باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کئے جانے کا امکان بھی ہے۔ البتہ حکومت کی جانب سے ریسٹورنٹ چلانے والے کمرشل صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹد کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں تین ہزار کمرشل صارفین روٹی اور نان کیلئے تندور چلا رہے ہیں۔

گیس کے ٹیرف میں 70 فیصد اضافے کے بعد نان 10 روپے سے 20 روپے ہو جائے گی۔ چھوٹے ہوٹلز مالکان کا کہنا ہے کہ ان کیلئے بھی گیس کے ٹیرف میں کمی ہونی چاہئے۔ اس فیصلے سے کمرشل صارفین کیلئے گیس ٹیرف 1283 فی ایم ایم بی ٹی یو سے کم ہو کر 738 فی ایم ایم بی ٹی ہو جائے گی۔

ایسے تمام تندور مالکان کو پنجاب اور خیبرپختونخوا کے این این جی پی ایل کے دفاتر میں بلز درست کرانے کیلئے رابطہ کیلئے کہا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

پاکستانی آموں کی برآمد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

لاہور۔ آموں کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔ پاکستان آموں کے حوالے سے خوش قسمت ملک ہے۔…

1 دن
پاکستانی آموں کی برآمد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر عوام کی خوشگوار حیرت

اسلام آباد۔ پرانی کہاوت ہے کہ پہلے تولو پھر بولو۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان اپوزیشن کے دنوں میں…

3 ہفتے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر عوام کی خوشگوار حیرت

بجلی اور گیس صارفین کیلئے بل جمع کرانے کا دورانیہ بڑھانے کا…

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان نے اقتدار سنبھالنے سے قبل غریب عوام کو بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات…

3 ہفتے
بجلی اور گیس صارفین کیلئے بل جمع کرانے کا دورانیہ بڑھانے کا فیصلہ

حفیظ شیخ کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا عندیہ

اسلام آباد۔ وفاقی مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ بڑے کام کے آدمی ہیں۔ خاص طور پر معیشت کے گورکھ…

4 ہفتے
عبدالحفیظ شیخ کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا عندیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے