بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-September-2019

حفیظ شیخ کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا عندیہ

131 Views 0 4 ہفتے
عبدالحفیظ شیخ کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا عندیہ
Posted at 25 اگست-2019

اسلام آباد۔ وفاقی مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ بڑے کام کے آدمی ہیں۔ خاص طور پر معیشت کے گورکھ دھندوں میں انہیں بڑی مہارت حاصل ہے۔ وزیراعظم کے ساتھ تازہ ہ میٹنک میں عوامی بہبود کے کئی منصوبوں پر عمل درآمد کی منظوری حاصل کی۔

Courtesy Twitter

سٹاک مارکیٹ میں 2585 پوائنٹس ایک ہفتے کے دوران بڑھے

وفاقی مشیر موصوف کا کہنا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو تو اس کے فوائد سے عوام کو مستفیض کیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات سستی ہوتی نظر آ رہی ہے۔ بجٹ میں 950 ارب سے عام آدمی کو فوائد پہنچائیں گے۔ اس رقم سے عوام کی زندگیوں پر مثبت اثرات اور نوکریاں پیدا ہوں گی۔

کمزور طبقے کیلئے بجٹ میں 192 ارب رکھے ہیں

وزیراعظم نے بڑے منصوبے جلد مکمل کر کے عوام تک فوائد پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے انہیں تمام بڑے منصوبوں کو مستقل بنیادوں پر مانیٹر کرنے کی ہدایت بھی کی۔ وفاقی مشیر کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملک کے کمزور طبقے کیلئے بجٹ میں 192 ارب رکھے ہیں۔ حکومت نقد رقوم اور صحت کارڈ کے منصوبوں میں تیزی لانا چاہتی ہے۔

وفاقی بجٹ میں غریبوں کی سبسڈی کیلئے 262 ارب رکھے گئے ہیں۔ حکومتی چاہتی ہے کہ معیشت میں مزید بہتری آئے تاکہ کاروباری طبقے کا اعتماد بحال ہو اور معیشت کا پہیہ تیزی سے چلنے سے حکومتی اقدامات کے اثرات سامنے آنا شروع ہوں۔

وفاقی مشیرکا کہنا ہے کہ ملکی سٹاک مارکیٹ میں 2585 پوائنٹس ایک ہفتے کے دوران بڑھے جو کاروباری سرگرمیوں میں مثبت اضافہ ہے۔ ملکی برآمدات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کرکٹ اکاؤنٹ خسارہ میں بھی کمی آئی ہے۔ ڈالر کی قیمت میں بھی پچھلے کئی ہفتوں کے دوران استحکام دیکھنے میں آ رہا ہے۔ انشاء اللہ اب معیشت پاؤں پر کھڑی ہوتی دکھائی دے گی۔

متعلقہ خبریں

پاکستانی آموں کی برآمد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

لاہور۔ آموں کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔ پاکستان آموں کے حوالے سے خوش قسمت ملک ہے۔…

2 دن
پاکستانی آموں کی برآمد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

نان بائیوں کیلئے گیس کا پرانا ٹیرف بحال

لاہور۔ گیس کے ٹیرف میں 70 اضافے ہوتے ہی نان بائیوں نے روٹی اور نان کی قیمتیں بڑھانے…

2 ہفتے
نان بائیوں کیلئے گیس کا پرانا ٹیرف بحال

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر عوام کی خوشگوار حیرت

اسلام آباد۔ پرانی کہاوت ہے کہ پہلے تولو پھر بولو۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان اپوزیشن کے دنوں میں…

3 ہفتے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر عوام کی خوشگوار حیرت

بجلی اور گیس صارفین کیلئے بل جمع کرانے کا دورانیہ بڑھانے کا…

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان نے اقتدار سنبھالنے سے قبل غریب عوام کو بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات…

3 ہفتے
بجلی اور گیس صارفین کیلئے بل جمع کرانے کا دورانیہ بڑھانے کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے