بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

گورنرسٹیٹ بنک کی قوم کو خوشخبری

73 Views 0 1 ہفتہ
گورنرسٹیٹ بنک کی قوم کو خوشخبری
Posted at 14 اگست-2019

کراچی۔ بیچارے مہنگائی کے مارے پاکستانیوں کو گورنر سٹیٹ بنک باقر رضا نے یوم پاکسستان پر ایک بڑی خوشخبری سنائی ہے کہ ملک درست سمت میں آ گیا ہے۔ ان کا کہنا بجا مگر ماہرین معیشت ان کے دعوے سے متفق دکھائی نہیں دیتے۔ ان کا کہنا ہے کہ باقر رضا گورنر سٹیٹ بنک بنے تو ڈالر 125 روپے کا تھا جو بڑھ کر 160 روپے کا ہو گیا۔

Courtesy Pakistan Today

محض ایک فیصلے سے پاکستانی قرضے 95 ارب ڈالر سے بڑھ کر 140 ارب سے زائد ہو گئے۔موجودہ حکومت نے قرضے اتارنے کیلئے ہی سہی سات ہزار روپے کے قرضے لے لئے۔ سٹاک مارکیٹ 50 ہزار پوائنٹس سے گر کر 30 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی کم ہو گئی۔ روپے کی قدر اتنی کم ہو گئی ہے کہ خطے میں افغان کرنسی بھی ہم سے زیادہ ہے۔

ملکی گروتھ ریٹ 6.5 سے کم ہو کر 2.6 سے بھی کم ہو گئی ہے۔ 12 لاکھ پاکستانی بے روزگار اور غیر ملکی انوسٹمنٹ بھی کم ترین سطح پر آ گئی۔ اب آئی ایم ایف نے پاکستانی کو دوسری قسط جاری کرنے کیلئے جو شرائط رکھی ہے۔ اس کو لاگو کرنے کے بعد غریب کی چیخیں نکالنے کی مزید تیاری کی جا رہی ہے۔ بہرحال گورنر سٹیٹ بنک نے قوم کو خوشخبری سنائی ہے تو ہمیں ان کا اعتبار کرنا چاہئے۔

کراچی میں اسٹیٹ بنک میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے باقر رضا کا کہنا ہے کہ ہمارے رہنماؤں کی کاوشوں اور قربانیوں کا نتیجہ پاکستان ہے۔ آزاد ہوئے تو سب سے بڑا مسئلہ مالیاتی انتظام کا ادارہ نہیں تھا۔ 1948 میں اسٹیٹ بنک نے پہلا نوٹ چھاپ کر اقتصادی سفر کا آغاز کیا۔ آج ہم نوٹ چھاپ کر ہی ملکی معیشت کو چلا رہے ہیں۔

مشکل حالات میں لڑ کرہی کامیابی حاصل کی جا سکتی

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ملک مشکل صورتحال میں ہے۔ مشکل حالات میں لڑ کر ہی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ یقین دلاتا ہوں کہ ملک درست سمت میں آ گیا ہے۔ اب ہمیں ایک قوم ہو کر اس سارے سلسلے کو جاری رکھنا ہے۔ مشکلات کے باوجود اسٹیٹ بنک نے معاشی معاملات ٹھیک کرنے کی کوشش کی۔

متعلقہ خبریں

ایک ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ 2585 پوائنٹس…

کراچی۔ وفاقی بجٹ کی منظوری اور آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کے بعد روپے کی قدر میں…

4 گھنٹے
ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ 2585 پوائنٹس بڑھ گئی

بے نامی جائیدادوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا بڑا…

اسلام آباد۔ بدترین معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت نے ٹیکس نیٹ کا دائرہ 55 سو ارب…

6 گھنٹے
بے نامی جائیدادوں کیخلاف کریک ڈاؤن کابڑا فیصلہ

حکومت کا ڈالر سرٹیفکیٹس متعارف کرانے کا فیصلہ

کراچی۔ وفاقی بجٹ میں تاجروں پر بھاری ٹیکس لگانے اور آئی ایم ایف کے پروگرام میں جانے کے…

4 دن
حکومت کا ڈالر سرٹیفکیٹس متعارف کرانے کا فیصلہ

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈکس 30 ہزار کی…

کراچی۔ پی ٹی آئی کی حکومت آنے کے بعد سٹاک مارکیٹ میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی…

4 دن
سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈکس 30 ہزار کی سطح عبور کر گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے