بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

18-September-2019

فیصل آباد میں فلور ملز کو گندم کی سپلائی روکنے سے آٹے کی قیمتیں بڑھ گئیں

368 Views 0 2 مہینے
فیصل آباد میں فلور ملز کو گندم کی سپلائی روکنے سے آٹے کی قیمتیں بڑھ گئیں
Posted at 10 جولائی-2019

فیصل آباد۔ پی ٹی آئی نے حکومت میں آنے سے پہلے بڑے دعوے کئے تھے کہ وہ غریبوں کیلئے دودھ اور شہد کی نہریں بہلائے گی مگر یہاں ”کھودا پہاڑ نکلا چوہا“ والی ضرب المثل صادق آتی ہے۔ آج پی ٹی آئی کی حکومت کے دور میں غریب عوام کیلئے خوشی کی کوئی خبر نہیں ہے۔ بجٹ میں ہر چیز مہنگی کرنے کے بعد اب اس کے اثرات بھی سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

اوپن مارکیٹ میں گندم 1450 روپے فی من فروخت

اب محکمہ خوراک نے فلور ملز مالکان کو گندم کی سپلائی بھی روک دی ہے جس سے اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت بڑھ گئی۔ اب آٹے کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ فیصل آباد میں محکمہ خوراک کی جانب سے 1300 روپے فی من کے حساب سے فلور ملز کو دی جانیوالی گندم کی سپلائی روک دی گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں گندم 1450 روپے فی من فروخت ہونے کی وجہ سے فلور ملز مالکان نے بھی آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

حکومتی پالیسی کے مطابق اپریل سے ستمبر تک گندم کی سپلائی روک دی جاتی ہے

عوامی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت بڑھنے کے مسئلے پر قابو پایا جا ئے۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محکمہ خوراک کا کہنا ہے کہ حکومتی پالیسی کے مطابق اپریل سے ستمبر تک گندم کی سپلائی روک دی جاتی ہے۔ البتہ رواں مہینے کے آخر تک سرکاری طور پر گندم کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے نئی حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کاغذی کارروائیوں کے بجائے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرے۔

متعلقہ خبریں

چاول کی فصل پر سپرے 4 افراد کی جان لے گیا

لودھراں کے نواحی علاقے عبداللہ پور میں 4 افراد چاولوں کی فصل کو کیڑے سے محفوظ رکھنے کے…

3 دن

نان بائیوں کیلئے گیس کا پرانا ٹیرف بحال

لاہور۔ گیس کے ٹیرف میں 70 اضافے ہوتے ہی نان بائیوں نے روٹی اور نان کی قیمتیں بڑھانے…

1 ہفتہ
نان بائیوں کیلئے گیس کا پرانا ٹیرف بحال

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر عوام کی خوشگوار حیرت

اسلام آباد۔ پرانی کہاوت ہے کہ پہلے تولو پھر بولو۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان اپوزیشن کے دنوں میں…

2 ہفتے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر عوام کی خوشگوار حیرت

بجلی اور گیس صارفین کیلئے بل جمع کرانے کا دورانیہ بڑھانے کا…

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان نے اقتدار سنبھالنے سے قبل غریب عوام کو بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات…

3 ہفتے
بجلی اور گیس صارفین کیلئے بل جمع کرانے کا دورانیہ بڑھانے کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے