بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-August-2019

عیدالاضحٰی کے بعد تاجروں کے ملک گیر ہڑتال کیلئے رابطے تیز

133 Views 0 3 ہفتے
عیدالاضحٰی کے بعد تاجروں کے ملک گیر ہڑتال کیلئے رابطے تیز
Posted at 30 جولائی-2019

راولپنڈی۔ وفاقی بجٹ میں بھاری ٹیکس عائد کئے جانے کے بعد ملک بھر کی تاجر برادری سراپا احتجاج بنی ہوئی ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ وہ شناختی کارڈ کی شرط تسلیم نہیں کریں گے۔ وہ فکس ٹیکس دینے کیلئے تیار ہیں مگر شناختی کارڈ کی پابندی کو ہرگز تسلیم نہیں کریں گے۔ دوسری جانب چیئرمین ایف بی آر نے تاجر برادری کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ شناختی کارڈ کی شرط واپس نہیں ہو گی۔

Courtesy Twitter

دو یا تین دن کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کیلئے رابطوں کا سلسلہ جاری

وزیراعظم عمران خان نے بھی دورہ کراچی کے دوران تاجر برادری کو سردست کوئی بھی رعایت دینے سے انکار کر دیا۔ البتہ مسقبل میں انہیں تمام رعایت دیں گے۔ تاجر برادری نے اپنے مطالبات منوانے کیلئے ملک گیر ہڑتال کی تھی مگر حکومت ٹس سے مس نہ ہوئی۔ اب ایک مرتبہ پھر تاجر برادری نے عیدالاضحٰی کے بعد دوبارہ اپنے مطالبات منوانے کیلئے شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

دو ہفتوں کے دوران ہڑتال کیلئے رابطوں میں تیزی

ملک گیر سطح پردو یا تین دن کی مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کیلئے رابطوں اور مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ باقاعدہ تاریخ کا تعین ہونے کے بعد ہڑتال کا اعلان کیا جائیگا۔ پچھلے دو ہفتوں کے دوران ہڑتال کیلئے رابطوں میں مزید تیزی آ چکی ہے۔ مرکزی انجمن تاجران پنجاب کے صدر شاہد غفور پراچہ نے کہاکہ موجودہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں دم توڑ چکی ہے۔

رئیل سٹیٹ کے کاروبار پر جمود طاری ہے

نئی سرمایہ کاری نہ ہونے کے برابر ہے۔ رئیل سٹیٹ کے کاروبار پر جمود طاری ہے۔ معیشت کا پہیہ اس وقت رکا ہوا ہے۔ اب تاجر برادری کے پاس شٹر ڈاؤن ہڑتال کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔ انجمن تاجران پنجاب کے صدر کا مزید کہنا ہے کہ ہڑتال کے فیصلے پر اتفاق ہو چکا ہے۔ صرف تاریخ کا تعین ہونا باقی ہے۔ اس وقت تاجر برادری سخت مایوسی کا شکار ہے۔

متعلقہ خبریں

حکومت کا ڈالر سرٹیفکیٹس متعارف کرانے کا فیصلہ

کراچی۔ وفاقی بجٹ میں تاجروں پر بھاری ٹیکس لگانے اور آئی ایم ایف کے پروگرام میں جانے کے…

12 گھنٹے
حکومت کا ڈالر سرٹیفکیٹس متعارف کرانے کا فیصلہ

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈکس 30 ہزار کی…

کراچی۔ پی ٹی آئی کی حکومت آنے کے بعد سٹاک مارکیٹ میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی…

12 گھنٹے
سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈکس 30 ہزار کی سطح عبور کر گیا

ایف اے ٹی ایف کا اینٹی منی لانڈرنگ…

اسلام آباد۔ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کئے جانے کی…

1 دن
ایف اے ٹی ایف کا اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کو فنڈنگ سے روکنے پر زور

عامر خان ایس ای سی پی کے نئےچیئرمین…

اسلام آباد۔ کارپوریٹ بنکنگ، مالیاتی مصنوعات، کیپٹیل مارکیٹ اور ریگولیٹری اصلاحات کے شعبے میں تین دہائیوں سے زائد…

2 دن
عامر خان ایس ای سی پی کے نئےچیئرمین بن گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے