بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-May-2019

ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 150 تک پہنچ گیا

41 Views 0 3 دن
ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 150 تک پہنچ گیا
Posted at 17 مئی-2019

کراچی۔ آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کے بعد انٹر بنک مارکیٹ اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کو پر لگ گئے۔ پچھلے تین دنوں میں ڈالر کی قیمت میں 9 روپے اضافہ ہو چکا ہے اور مزید بڑھنے کی پیش گوئی کی جا رہی ہے۔

آج انٹر بنک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 2 روپے 48 پیسے اضافہ کے ساتھ 149 روپے میں فروخت ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر تین روپے مزید مہنگا ہو کر 150 روپے تک پہنچ گیا۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں پچھلے تین دنوں کے دوران مسلسل مندی ہے۔

Courtest DunyaTv

گزشتہ روز ڈالر 147 روپے پر بند ہوا

آج بھی سٹاک مارکیٹ 900 پوائنٹ گر گئی۔ قبل ازیں وزیراعظم کی ایک فون کال پر ڈالر دو روپے کمی کے بعد واپس پرانی قیمت پر چلا گیا۔گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں پھر 5 روپے 60 پیسے کا اضافہ ہوا اور کاروباری اختتام پر ڈالر 147 روپے پر بند ہوا۔

واضح رہے آئی ایم ایف پروگرام کی تمام شرائط من و عن ماننے کے بعد روپے کی قدر میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔ مہنگائی پورے جوبن پر آ چکی ہے۔ معیشت دانوں کا دعویٰ ہے کہ ڈالر کی قیمت میں مزید اضافے اور مہنگائی بڑھنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

اسٹیٹ بنک کا دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی…

کراچی۔ آئی ایم ایف کے پروگرام میں جانے کے بعد شرح سود میں اضافہ کی پیش گوئی کی…

5 گھنٹے
اسٹیٹ بنک کا دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان

ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر نے جلتی پر تیل…

شنگھائی۔ چین اورامریکہ کے درمیان بڑھتے ہوئے معاشی جنگ میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ چینی انڈسٹریز…

5 گھنٹے
ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر نے جلتی پر تیل کا کام کر

مسلمانوں کو چرچ میں رمضان کے دوران عبادت…

لندن۔ درہم کی ایک چرچ کی جانب سے مسلمانوں کیلئے رمضان المبارک میں عبادت کی اجازت دینے کے…

6 گھنٹے
مسلمانوں کو چرچ میں رمضان کے دوران عبادت کی اجازت دیکر فیصلہ واپس لے لیا

گاڑیوں میں سیفٹی بیگ نصب کرنے کا مطالبہ

لاہور۔ ہمارے پنجاب اسمبلی کے کئی اراکین ایسے ہیں جنہیں خیر سے کبھی تقریر کرنے کی توفیق نہیں…

7 گھنٹے
گاڑیوں میں سیفٹی بیگ نصب کرنے کا مطالب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے