بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-September-2019

ایک ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ 2585 پوائنٹس بڑھ گئی

129 Views 0 4 ہفتے
ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ 2585 پوائنٹس بڑھ گئی
Posted at 24 اگست-2019

کراچی۔ وفاقی بجٹ کی منظوری اور آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کے بعد روپے کی قدر میں شدید کمی اور سٹاک مارکیٹ میں مسلسل گراوٹ ریکارڈ کی گئی حالانکہ اسے 20 ارب روپے کا مصنوعی انجکشن بھی لگایا گیا۔

Courtesy Facebook

مارکیٹ 31 ہزار 350 پوائنٹس پر بند ہوئی

اب معاشی ٹیم کی اچھی حکمت عملی کی وجہ سے سٹاک مارکیٹ میں پچھلے ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں دو ہزار پانچ سو پچاسی پوائنٹ کا اضافہ ہوا ہے۔ معاشی تجزیہ کار سٹاک مارکیٹ میں مسلسل اضافے کو اچھا شگون قرار دے رہے ہیں۔ اس سے ملکی روپے کی قدر میں بھی بہتری آئے گی۔

پچھلے کاروباری ہفتے کے دوران سٹاک ایکسچینج میں حصص کے خریداروں کا پلڑا بھاری رہا۔ سٹاک مارکیٹ میں مسلسل بہتری کی وجہ سے مارکیٹ 31 ہزار 350 پوائنٹس پر بند ہوئی۔ اس عرصے کے دوران بیرونی سرمایہ کاروں نے لگ بھگ 50 لاکھ ڈالرز کے شیئرز فروخت کئے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 157 روپے 90 پیسے

دوسری جانب امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ پچاس پیسے کمی کے بعد 157 روپے 90 پیسے میں فروخت ہوا۔ انٹرا بنک میں ڈالر ایک روپے 43 پیسے کمی کے بعد 157 روپے 52 پیسے میں بند ہوا۔

مارکیٹ بروکر کا کہنا ہے کہ سٹاک مارکیٹ میں تیزی اور ڈالر کی قیمت میں کمی سے ملکی معشیت میں استحکام آنے کی توقع ہے۔

متعلقہ خبریں

پاکستانی آموں کی برآمد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

لاہور۔ آموں کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔ پاکستان آموں کے حوالے سے خوش قسمت ملک ہے۔…

2 دن
پاکستانی آموں کی برآمد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

نان بائیوں کیلئے گیس کا پرانا ٹیرف بحال

لاہور۔ گیس کے ٹیرف میں 70 اضافے ہوتے ہی نان بائیوں نے روٹی اور نان کی قیمتیں بڑھانے…

2 ہفتے
نان بائیوں کیلئے گیس کا پرانا ٹیرف بحال

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر عوام کی خوشگوار حیرت

اسلام آباد۔ پرانی کہاوت ہے کہ پہلے تولو پھر بولو۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان اپوزیشن کے دنوں میں…

3 ہفتے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر عوام کی خوشگوار حیرت

بجلی اور گیس صارفین کیلئے بل جمع کرانے کا دورانیہ بڑھانے کا…

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان نے اقتدار سنبھالنے سے قبل غریب عوام کو بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات…

3 ہفتے
بجلی اور گیس صارفین کیلئے بل جمع کرانے کا دورانیہ بڑھانے کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے