بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-August-2019

عوام پر پھر پٹرول بم گرانے کی تیاری

115 Views 0 3 ہفتے
Posted at 30 جولائی-2019

اسلام آباد۔ پی ٹی آئی حکومت کو وجود میں ایک سال ہو چکا ہے۔ اقتدار میں آنے سے پہلے عمران خان کا دعویٰ تھاکہ وزیراعظم بننے کے بعد پٹرول، بجلی اور گیس سستی کریں گے۔ سستا کرنا تو دور کی بات ان اشیاء کی قیمتی کئی مرتبہ بڑھائی جا چکی ہیں۔

۔ سستا کرنا تو دور کی بات ان اشیاء کی قیمتی کئی مرتبہ بڑھائی جا چکی ہیں۔ پی آئی آئی حکومت نے اقتدار سنبھالا تو پٹرول کی قیمت 92 روپے تھی۔ اب پٹرول کی قیمت 114 روپے ہے اور اس میں مزید پانچ روپے 15 پیسے مزید اضافے کیا جا رہا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے قیمتوں میں پھر اضافے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 8 روپے 90 پیسے اضافے کا امکان ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 65 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش تجویز دی گئی ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 15 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 38 پیسے اضافے کا مکان ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 90 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری اوگرا کی جانب سے پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی گئی ہے۔ حتمی فیصلہ کل وزارت خزانہ کرے گی۔ اگر وزارت خزانہ نے دستخط کر دئیے تو یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو جائے گا۔ واضح رہے دورہ امریکہ کے دوران وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ایک وفد نے عالمی بنک اور آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں پاکستانی وفد کو پٹرول اور گیس کی قیمتیں بڑھانے کی تجویز دی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

حکومت کا ڈالر سرٹیفکیٹس متعارف کرانے کا فیصلہ

کراچی۔ وفاقی بجٹ میں تاجروں پر بھاری ٹیکس لگانے اور آئی ایم ایف کے پروگرام میں جانے کے…

12 گھنٹے
حکومت کا ڈالر سرٹیفکیٹس متعارف کرانے کا فیصلہ

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈکس 30 ہزار کی…

کراچی۔ پی ٹی آئی کی حکومت آنے کے بعد سٹاک مارکیٹ میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی…

12 گھنٹے
سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈکس 30 ہزار کی سطح عبور کر گیا

ایف اے ٹی ایف کا اینٹی منی لانڈرنگ…

اسلام آباد۔ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کئے جانے کی…

1 دن
ایف اے ٹی ایف کا اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کو فنڈنگ سے روکنے پر زور

عامر خان ایس ای سی پی کے نئےچیئرمین…

اسلام آباد۔ کارپوریٹ بنکنگ، مالیاتی مصنوعات، کیپٹیل مارکیٹ اور ریگولیٹری اصلاحات کے شعبے میں تین دہائیوں سے زائد…

2 دن
عامر خان ایس ای سی پی کے نئےچیئرمین بن گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے