بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

ایشیائی ترقیاتی بنک کا پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر کا قرضہ

85 Views 0 2 ہفتے
ایشیائی ترقیاتی بنک کا پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر کا قرضہ
Posted at 7 اگست-2019

کراچی۔ آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کے بعد عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کیلئے 6 ارب ڈالر 20 کروڑ تین سال میں دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کا پاکستان کو یہ فائدہ بھی ہوا کہ اب وہ دیگر کنسورشیم اور عالمی اداروں سے بھی قرض لے سکے گا۔

بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ سے نمٹنے میں مدد ملے گی

اب ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔ یہ رقم تجارتی خسارے پر قابو پانے کے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی جس سے پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

علیحدہ سے ساڑھے سات لاکھ ڈالر قرض کی منظوری

منصوبے پر عمل درآمد اور تکینکی سہولیات کیلئے ایشیائی ترقیاتی بنک نے علیحدہ سے ساڑھے سات لاکھ ڈالر قرض کی منظوری بھی دی ہے۔ اس رقم سے پاکستان کی برآمدی اشیاء کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جائیگا۔ ٹیکس پالیسی اور ٹریڈ فیسلیٹنگ انسٹی ٹیوشنز کو بھی مضبوط کیا جائیگا۔

اس سے ملکی برآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارے میں کمی میں مدد ملے گی۔ واضح رہے ایشیائی ترقیاتی بنک پچھلے 33 سال سے پاکستان میں معاشی اصلاحات کے منصوبوں کیلئے معاونت فراہم کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

ایک ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ 2585 پوائنٹس…

کراچی۔ وفاقی بجٹ کی منظوری اور آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کے بعد روپے کی قدر میں…

4 گھنٹے
ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ 2585 پوائنٹس بڑھ گئی

بے نامی جائیدادوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا بڑا…

اسلام آباد۔ بدترین معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت نے ٹیکس نیٹ کا دائرہ 55 سو ارب…

6 گھنٹے
بے نامی جائیدادوں کیخلاف کریک ڈاؤن کابڑا فیصلہ

حکومت کا ڈالر سرٹیفکیٹس متعارف کرانے کا فیصلہ

کراچی۔ وفاقی بجٹ میں تاجروں پر بھاری ٹیکس لگانے اور آئی ایم ایف کے پروگرام میں جانے کے…

4 دن
حکومت کا ڈالر سرٹیفکیٹس متعارف کرانے کا فیصلہ

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈکس 30 ہزار کی…

کراچی۔ پی ٹی آئی کی حکومت آنے کے بعد سٹاک مارکیٹ میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی…

4 دن
سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈکس 30 ہزار کی سطح عبور کر گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے