بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

18-July-2019

چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کی منظوری

269 Views 0 2 مہینے
چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کی منظوری
Posted at 9 مئی-2019

اسلام آباد۔ فقل ٹوٹا خدا خدا کر کے نامزد چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تعیناتی کا معاملہ بالاخر حل ہو گیا۔ ملک کو شدید مالی اور معاشی مشکلات سے نکالنا ان کیلئے پہلا کڑا امتحان ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان نے انہیں اس مشکل کام کیلئے منتخب کیا ہے حالانکہ ان پر ایف بی آر افسران کی جانب سے سخت دباؤ تھا۔

انہیں چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ وہ دو سال کیلئے اعزازی طور پر چیئرمین تعینات ہوں گے۔ کئی حلقوں کی جانب سے ان پر ذاتی مفادات کے ٹکراؤ کا الزام بھی لگایا گیا۔ اب سننے میں آیا ہے کہ وہ تنخواہ نہیں لیں گے۔

ان پر ذاتی مفادات کے ٹکراؤ کا الزام بھی لگایا گیا

انکی براہ راست تعیناتی کی راہ میں چند ٹیکنیکل رکاوٹیں تھیں جنہیں دور کر کے ان کی تعیناتی کی راہ ہموار کی گئی کیونکہ وفاقی بجٹ 2019ء میں چند ہفتے رہ گئے ہیں۔ وفاقی بجٹ میں ایف بی آر کا کردار مرکزی نوعیت کا ہوتا ہے۔ واضح رہے سلیکشن کمیٹی کے انٹرویو کے بعد شبر زیدی کی تعیاتی کی منظوری دی گئی۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں منظوری کی بجائے سمری سرکولیٹ کر کے منظوری لی گئی۔

واضح رہے شبرزیدی ٹیکس امور کے ماہر ہیں۔ معروف اکاؤنٹنٹ کمپنی فرگوسن کے پارٹنر ہیں۔ کئی کتابوں کے مصنف اور سابق نگران صوبائی وزیر خزانہ سندھ رہ چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جج ویڈیو اسکینڈل پر شہباز شریف اور مریم…

سابق وزیراعظم نواز شریف کو سزا دینے والے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کی درخواست پر…

6 گھنٹے

ارے عثمان بزدار شہباز شریف پلس بن گے

برسات کا موسم ب سڑکوں پر کھڑا پانی ، عثمان بزدار کی ڈرائیونگ اور گاڑی میں اور لوڈنگ…

11 گھنٹے
عثمان بزدار کی اشیائے خوردونوش طے شدہ قیمتوں پر دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت

ملک چلانے کے لئیے پیسہ نہیں، ٹیکس دے۔…

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک چلانے کے لئیے پیسہ نہیں ہے۔ جیتنا ٹیکس اکھٹا…

13 گھنٹے

شہباز شریف کے مفرور داماد علی عمران کے…

لاہور۔ سابق وزیراعلٰی شہبازشریف کے مفرور داماد علی عمران کے گرد گھیرا مزید تنگ ہو گیا ہے۔ انہیں…

1 دن
شہباز شریف کے مفرور داماد علی عمران کے گرد مزید گھیرا تنگ ہونے لگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے