بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-May-2019

پاک روس تعلقات میں برف پگھلنے لگی

105 Views 0 3 ہفتے
پاک روس تعلقات میں برف پگھلنے لگی
Posted at 1 مئی-2019

اسلام آباد۔ ایک دور میں امریکہ اور روس دنیا کی دو سپر پاورز تھیں۔ تب دنیا دو بلاکوں نیٹو اور سیٹو میں تقسیم تھیں مگر روس کی افغانستان میں مہم جوئی اسے لے ڈوبی۔ روس کا بلیک واٹر تک پہنچنے کا خواب تو پورا نہ ہو سکا مگر دگرگو ں معیشت کے ہاتھوں سوویت یونین کے حصے بخرے ہو گئے۔ اس دور میں پاکستان نے امریکی خلیف کی حیثیت سیروس کو افغانستان تک محدود رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔ قبل ازیں پاکستان کے وجود میں آنے کے بعد روس نے پاکستانی وزیراعظم خان لیاقت علی خان کو دورہ روس کی دعوت دی مگر وہ اس پیش کش کو ٹھکرا کر امریکہ جا پہنچے تب سے روس کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کبھی مثالی نہیں رہے۔


ولادیمیر پوٹن کا جون میں دورہ پاکستان کا امکان

پچھلے سال آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے دورہ روس سے برف پگھلی ہے۔ اب پاک روس تعلقات میں بھی پہلے جیسی سردمہری نہیں رہی کیونکہ اب پاکستان بدلتی ہوئی دنیا میں ہر بات میں امریکہ کا مرہون منت نہیں ہے۔ اس نے اپنے فیصلے بھی مفاد کو مدنظر رکھ کرنے شروع کر دئیے ہیں۔ اسی پالیسی کے تحت روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو جون میں دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی ہے۔ دفتر خارجہ پاکستان میں روسی سفارت خانے کے ساتھ ملکر دورے کے شیڈول کو حتمی شکل دے گا۔ اس دورہ کیلئے جون کا مہینہ تجویز کیا گیا ہے۔ دفتر حکام نے روسی سفارت خانے کو دونوں سربراہان مملکت کی چین میں دوسری بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے دوران ملاقات کی تجویز بھی دی تھی جسے روس نے صدر پوٹن کی مصروفیات کی وجہ سے مسترد کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

ماں کی دوا بیچ کر امیر کون ہوتا…

تحریر۔ مستنیرہ کرن ضیاء ماں کی دوا بیچ کر امیر ہونے والے کو اپ کیا کہے گے جو…

17 گھنٹے

امریکی فوج نے 8 افغان پولیس اہلکار مار…

امریکی فوج نے افغانستان کے صوبہ ہلمند میں فضائی حملہ کر کے دہشت گردوں کی بجائے آٹھ افغان…

18 گھنٹے

وزیراعظم عمران خان رواں ماہ سعودی عرب کا…

اسلام آباد۔ پاکستان اور سعودی عرب دیرینہ برادر اسلامی ملک ہیں۔ سعودی عرب مشکل کی ہر گھڑی میں…

24 گھنٹے
وزیراعظم عمران خان رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے

ملک بھر میں قائم پوسٹل کے ریسٹ ہاؤس…

اسلام آباد۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد وزیراعظم ہاؤس، چاروں گورنر ہاؤسز…

1 دن
ملک بھر میں قائم پوسٹل کے ریسٹ ہاؤس عوام کیلئے کھل دئیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے