بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

22-July-2019

پاکستانی روپیہ ایشیا کی بدترین کرنسی

215 Views 0 2 مہینے
Posted at 17 مئی-2019

انٹرنیشنل مونیٹری فنڈز یعنی آئی ایم ایف سے قرض لینے کے بعد پاکستانی کرنسی ‘روپیہ’ ایشیا میں سب سے بدترین کرنسی بن چکا ہے جس کی وقت روز بروز کم ہوتی جا رہی ہے۔

یہ اعداد و شمار بلومبرگ نے دیے ہیں جو دنیا کی کاروبار خبروں کے حوالے سے سب سے معتبر ادارہ مانا جاتا ہے جس کا ہیڈکوارٹر نیویارک میں ہے۔ بلومبرگ کا دعویٰ ہے کہ روپے کی قیمت گذشتہ پانچ ماہ میں تین اعشاریہ چھ فیصد گری ہے۔ جس کے بعد روپے کی کارکردگی ایشیا میں سب سے کم ہو چکی ہے۔

سری لنکا میں ایک ڈالر کی قیمت 175 روپے

کرنسی ایکسچینج میں ڈالر کی مانگ بہت زیادہ ہے اور دستیابی کم، اسی فرق کی وجہ سے ڈالر کی قیمت کو پر لگ گئے ہیں۔ بلومبرگ نے جو رپورٹ تیار کی ہے وہ تیرہ ممالک کے دستیاب اعدادوشمار ہیں ورنہ جنوبی ایشیا میں ہی سری لنکا کے دیس ایک ڈالر کی قیمت 175 روپے ہیں

پاکستان میں ڈالر کو اوپن مارکیٹ کردیا گیا ہے اور پہلے ہی روز دو روپے کا اضافہ ہوا تھا وزیراعظم عمران خان نے اس اضافے کا نوٹس لیا۔ کرنسی ایکسچینج ایسوسی ایشنز کے عہدیداران سے ملاقات کی۔ ان کے تحفظات دور کیے اور ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس کا کام ڈالر کی قیمت میں اضافے کے ذمہ داران کے خلاف ایکشن لینا تھا مگر پھر اگلے ہی روز ڈالر کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ائی ایم ایف سے قرض لینے میں روپے کی قیمت کم کرنے کی کوئی شرط شامل نہیں تھی۔ مگر حکومت کی جانب سے روپے کی قدر کم ہونے پر کوئی واضح دلیل سامنے نہیں آئی۔

متعلقہ خبریں

طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کیلئے…

اسلام آباد۔ اگلے سال امریکہ کا صدارتی انتخاب ہونے جا رہاہے۔ صدر ٹرمپ دوسری ٹرم کیلئے امریکی صدر…

6 گھنٹے
طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کیلئے امریکہ پاکستان کے کردار کا خواہش مند

ایف بی آر کو جولائی کے پہلے تین…

کراچی۔ آئی ایم ایف کی منظوری اور وفاقی بجٹ کی منظوری کے بعد ہر پاکستان کو ٹیکس نیٹ…

7 گھنٹے
ایف بی آر کو جولائی کے پہلے تین ہفتوں میں 181 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں

اے این ایف نے پیٹ میں منشیات چھپا…

لاہور۔ اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر بروقت کارروائی۔ اس کارروائی کے دوران ایک…

8 گھنٹے
اے این ایف نے پیٹ میں منشیات چھپا کر دوحہ لے جانیوالے ملزم کو گرفتار کر لیا

قربانی کے جانوروں کی بڑی تعداد مارکیٹ میں…

لاہور۔ عید قربانی کو تین سے بھی کم ہفتے رہ گئے ہیں۔ اب آہستہ آہستہ عید قربان کی…

9 گھنٹے
قربانی کے جانوروں کی بڑی تعداد مارکیٹ میں آ گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے