بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

18-July-2019

ائرنیوزی لینڈ عملے کی ہدایات نہ ماننے پر خاتون کو جہاز سے اتار دیا گیا

305 Views 0 2 مہینے
ائرنیوزی لینڈ عملے کی ہدایات نہ ماننے پر خاتون کو جہاز سے اتار دیا گیا
Posted at 9 مئی-2019

آکلینڈ۔ معروف انگریزی جریدے نیوزی لینڈ ہیرلڈ نے اپنی ایک تازہ سٹوری میں انکشاف کیا ہے کہ ایک خاتون کو ائر نیوزی لینڈ کی فلائٹ سے اس وقت اتار دیا گیا جب اس نے ائرلائن عملے کی ہدایات ماننے سے انکار کر دیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک خاتون آکلینڈ سے ولنگٹن جانے کیلئے جہاز پر سوار ہوئی۔ جونہی خاتون اپنی سیٹ پر براجمان ہوئی تو اس نے سکرین بورڈ پر چلنے والی حفاظتی ہدایات دیکھنے سے انکار کر دیا۔ عملے کی جانب سے ہدایات ماننے سے انکار پرخاتون کو جہاز سے اتار دیا گیا۔

سکرین بورڈ پر چلنے والی حفاظتی ہدایات دیکھنے سے انکار کر دیا

پولیس کا کہنا ہے کہ اسے جہاز کے عملے کی درخواست موصول ہوئی جس میں انہیں ولنگٹن ائرپورٹ پرایک خاتون مسافر سے ملنے کی درخواست کی گئی تھی جس نے عملے کی ہدایات ماننے سے انکار کر دیا تھا۔ جہاز میں سوار ایک اور مسافرکا کہنا ہے کہ ائرلائن کو حفاظتی ویڈیو ایسی بنانی چاہئے جسے مسافر دیکھنا پسند کریں۔

اس کا مزید کہنا ہے کہ محض ایک مختصر ویڈیو بنانا اور پھر زبردستی مسافروں کو دیکھنے پر مجبور کرنا، پھر اگر وہ ایسا نہ کریں تو پولیس بلا کر مسافر کو لے جانا کوئی اچھی بات نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

کلبھوشن یادیو کون تھا ؟

عالمی عدالت نے کلبھوشن یادیو کو دہشتگرد قرار دیدیا ۔کلبھوشن یادیو ہے کون تھا اور اسے پکڑا کیسے…

11 گھنٹے

کلبھوشن جادیو دہشت گرد ہے، عالمی عدالت نے…

کلبھوشن یادیو کیس میں بھارت کو عالمی عدالت میں منہ کی کھانی پڑی، انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے…

12 گھنٹے

حافظ سعید ضمانت کے بعد پھر گرفتار

کالعدم تنظیم کے سربراہ حافظ سعید کو کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے لاہور سے گوجرانولہ جاتے ہوئے گرفتار کر…

18 گھنٹے

پرندوں نے لاہور ائیرپورٹ پر جہاز روک دئیے

علامہ اقبال ائیرپورٹ لاہور پر سینکڑوں پرندوں نے پروازوں کو اڑنے سے روک لیا۔ فائرنگ کر کے پرندوں…

19 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے