بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

یوم شہدا پولیس پر لاہور ٹریفک پولیس کی شہید احمد مبین کی قبر پر حاضری

99 Views 0 3 ہفتے
یوم شہدا پولیس پر لاہور ٹریفک پولیس کی شہید احمد مبین کی قبر پر حاضری
Posted at 4 اگست-2019

لاہور۔ لاہور ٹریفک پولیس کی کارکردگی نہ صرف ملک بھر کی ٹریفک فورسز میں سب سے نمایاں اور بہتر ہے بلکہ اس کی عالمی اداروں کی جانب سے بھی تحسین کی جا رہی ہے۔ بلاشبہ لاہور ٹریفک پولیس کو یہ مقام دلوانے میں اس کے شہید باس سید احمد مبین شہید کا بھی کلیدی کردار رہا ہے۔

Courtesy Twitter

مجھ پر شہید کے خون کا قرض بھی ہے

اب اس فورس کی کمان کیپٹن (ر) ریٹائر لیاقت علی ملک سی ٹی او لاہور کے مضبوط کندھوں پر ہے جنہوں نے مختصر عرصے میں اسے ایک پروفیشنل فورس بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ سی ٹی او لاہور کے اقدامات سے ہی اب لاہور میں حادثات میں نمایاں کمی آئی ہے۔ آج یوم شہدا پولیس کے موقع پر سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے شہدا پولیس کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیش رو شہید سید احمد مبین کی قبر پر حاضری دی۔

احمد مبین کی قبر پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی

ان کا کہنا ہے کہ مجھ پر شہید کے خون کا قرض بھی ہے۔ اپنے پیش رو کی سیٹ پر ہمیشہ ان کے خون کی حرمت کو پیش نظر رکھتا ہوں۔ انہوں نے شہید احمد مبین کی قبر پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور کے باسیوں کی جان کے تحفظ کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے میں کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

آج تجدید عہد کا دن ہے ہم اپنے شہدا کو نہیں بھولے

یوم شہدا پولیس کے موقع پر شہید احمد مبین کی قبر کو سلامی پیش کی گئی۔ اس موقع پر چاق و چوبند دستے نے بینڈ بجایا۔ اس موقع پر شہید کی والدہ بھی موجود تھیں۔ سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے کہا کہ آج تجدید عہد کا دن ہے ہم اپنے شہدا کو نہیں بھولے۔

وہ آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔ سٹی ٹریفک پولیس میں فرائض دینے سرانجام دینے والا ہر آفیسر و نوجوان شہید احمد مبین کا سپاہی ہے۔ اس موقع پر ایس پی ٹریفک سردار آصف خاں اور وارڈنز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

متعلقہ خبریں

پولیس سے ہاتھ پائی کرنے پر کیپٹن (ر)…

لاہور۔ پنجاب کی سیاست پر تین دہائیوں سے زائد حکمرانی کرنیوالی شریف فیملی آج خود معتوب بنی ہوئی…

2 دن
پولیس سے ہاتھ پائی کرنے پر کیپٹن (ر) پر مقدمہ درج

لاہور پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت

لاہور۔ لوئر مال پولیس سٹیشن کی حوالات میں بند ملزم پراسرار طور پر جاں بحق ہو گیا۔ شان…

6 دن
لاہور پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت

رانا ثناءاللہ گھر نہیں جیل کا کھانا ہی…

لاہور۔ لاہور کی سیشن عدالت نے منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ…

1 مہینہ
رانا ثناء اللہ گھر نہیں جیل کا کھانا ہی کھائیں گے ل

شہباز شریف کی لیگل ٹیم نے برطانوی اخبار…

لندن۔ پاکستان سیاست آج الزامات کی سیاست سے لتھڑی ہوئی دکھائی دیتی ہے حالانکہ ایک دوسرے پر الزام…

1 مہینہ
شہباز شریف کی لیگل ٹیم نے برطانوی اخبار کیخلاف ہرجانے کا کیس مضبوط قرار دے دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے