بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

17-June-2019

وزیراعلٰی سیکرٹریٹ کے سیکیورٹی اہلکاروں کو ڈبل تنخواہ ملے گی

135 Views 0 4 ہفتے
وزیراعلٰی سیکرٹریٹ کے سیکیورٹی اہلکاروں کو ڈبل تنخواہ ملے گی
Posted at 20 مئی-2019

لاہور۔ مغل بادشاہوں کے بارے میں سن رکھا ہے کہ اپنے مصاحبین اور درباریوں کو نوازنے میں ثانی نہیں رکھتے تھے۔ شاہ خرچیوں میں خاتم طائی سے بھی دو ہاتھ آگے تھے۔ تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والے میاں محمد نواز شریف کو بھی ان کے مخالفین مغل بادشاہ کہہ کر پکارتے تھے مگر ہمارے درویش صفت وسیم اکرم پلس وزیر اعلٰی عثمان بزدار بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔

ان کی دریا دلی اور بادشاہت کے قصے اب منظرعام پر آنے لگے ہیں۔ اب ایک طرف تو ملک میں معاشی بحران کا رونا رویا جاتا ہے۔ کئی سرکاری اداروں کے ملازمین کو کئی کئی ماہ سے تنخواہیں نہیں مل رہی۔ عید الفطر کے مبارک موقع پر انہیں اپنی فیملی کیساتھ اس مبارک موقع پر خوشیاں منانے کے لالے پڑے ہوئے ہیں تو دوسری جانب وزیر اعلٰی پنجاب نے اپنے سیکرٹریٹ کے سیکیورٹی اہلکاروں کو عید پر دگنی یعنی ڈبل تنخواہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Courtesy Pakistan Today

عید الفطر پر 1212 سیکیورٹی اہلکاروں کو بنیادی تنخواہ کے برابر عیدی ملے گی

اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ جن سیکیورٹی اہلکاروں کو ڈبل تنخواہ دی جائے گی ان میں وزیراعلٰی پنجاب اور سی ایم ہاؤس کی سیکیورٹی پر فائز اہلکار شامل ہیں۔ عید الفطر پر 1212 سیکیورٹی اہلکاروں کو بنیادی تنخواہ کے برابر عیدی ملے گی۔ انہیں عیدی مبارک ہو۔ پنجاب بھر کے تمام سرکاری ملازمین بھی ان پر آنکھیں لگائے بیٹھے ہیں۔

وزیر اعلٰی آفس کے چیف سیکیورٹی افسر سمیت 159 ملازمین بھی مسفید ہوں گے

اس گہنگا میں ڈی آئی جی سیکیورٹی سمیت 877 اہلکار جبکہ ایس ایس پی سپیشل برانچ سمیت 4 اہلکار بھی فائدہ اٹھائیں گے۔ ایس پی ایم سیکیورٹی، وی آئی پی سپیشل سمیت 136 اہلکار بھی دگنی تنخواہ پانیوالوں میں شامل ہوں گے۔

اسسنٹ ڈائریکٹر سپیسل برانچ سمیت 26 اہلکاروں سمیت وزیر اعلٰی آفس کے چیف سیکیورٹی افسر سمیت 159 ملازمین بھی مسفید ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

صوبائی وزیر لائیو سٹاک سندھ عبدالباری پتافی مستعفی…

کراچی۔ گھوٹکی 205 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد بخش مہر کے کورننگ امیدوار صوبائی وزیر لائیو سٹاک…

5 گھنٹے
اس نشست پر انتخاب 18 جولائی کو منعقد ہو گا

بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ میں مسلسل ساتویں شکست…

لندن۔ ایک دور میں بھارتی ٹیم پاکستان کے ہاتھوں پہ در پے شسکتوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی…

6 گھنٹے
بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ میں مسلسل ساتویں شکست پر پاکستانی شائقین سراپا احتجاج

بلاول بھٹو زرداری آج مولانا فضل الرحمان سے…

اسلام آباد۔ اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریاں اور عوام دشمن بجٹ کو ناکام بنانے کیلئے اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان…

6 گھنٹے
بلاول بھٹو زرداری آج مولانا فضل الرحمان سے ملکی صورتحال پر اہم ملاقات کریں گے

وزیراعظم عمران خان کا روزانہ پارلیمنٹ ہاؤس میں…

اسلام آباد۔ قفل ٹوٹا خدا خدا کر کے۔ وزیراعظم پاکستان عمران نے بالاخر روزانہ پارلیمنٹ میں آنے اور…

7 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے