بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-September-2019

وارڈنز کی سنی گئی

97 Views 0 2 ہفتے
سی ٹی او لاہور کا وارڈز کو ٹائم سکیل پروموشن دلوانے کا فیصلہ
Posted at 4 ستمبر-2019

سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کا ٹریفک وارڈز کی ویلفیئر کیلئے ایک اور احسن اقدام سامنے آیا ہے۔ سی ٹی او لاہور نے ٹریفک کیلئے ٹائم سکیل پروموشن کیلئے سی سی پی او لاہور کو درخواست کر دی۔ درخواست میں لکھا گیا ہے کہ ٹریفک وارڈز کا پہلے اور دوسرے بیج میں بھرتی ہونیوالے ٹریفک وارڈز دس سال سے ایک ہی سکیل (گریڈ 14) پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

لاہور میں سینئر ٹریفک وارڈز کی صرف 215 سیٹیں

ٹریفک پولیس لاہور میں سینئر ٹریفک وارڈز کی صرف 215 سیٹیں ہیں جبکہ پہلے اور دوسرے بیج میں بھرتی ہونیوالے وارڈز کی تعداد 28 سو سے زائد ہے۔ وارڈز سے سیئنر وارڈز کے عہدے پر ترقی اگلے چند سالوں میں سیٹیں نہ ہونے کی وجہ سے ناممکن ہے۔ لہٰذا ٹریفک وارڈز کے پہلے اور دوسرے بیج کوٹائم سکیل پروموشن رولز کے تحت اگلے گریڈ میں ترقی دے دی جائے۔

ٹائم سکیل پروموشن ملنے کے بعد اہلکاروں کو اگلے گریڈ کی مراعات حاصل ہوں گی جبکہ وہ فرائض بطور ٹریفک وارڈز ہی سرانجام دیں گے۔ علاوہ ازیں سی پی او آفس پنجاب کی طرف سے بھی 30 اگست کو ٹائم سکیل پروموشن کیلئے تمام یونٹس کو مراسلہ لکھا گیا تھا۔ اس حوالے سے سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ رولز کے مطابق دس سالہ سروس کے بعد ٹائم سکیل پروموشن اہلکاروں کا حق ہے۔

ٹائم سکیل پروموشن ملنے پر وارڈز مزید محنت اور لگن سے فرائض سرانجام دیں گے۔ دوسری طرف سی ٹی او لاہور کی طرف سے ٹائم سکیل پروموشن کا کیس سی سی پی او لاہور کو بھجوانے پر وارڈز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

متعلقہ خبریں

شہری پر بدترین تشدد کرنیوالے ڈولفن اہلکار معطل

لاہور۔ پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی۔ ڈولفن فورس کا قیام سٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئے…

4 دن
شہری پر بدترین تشدد کرنیوالے ڈولفن اہلکار معطل

پولیس ریفارمز، اے ایس پیز بطور ایس ایچ او کام کریں گے

لاہور۔ پی ٹی آئی حکومت الیکشن 2018ء میں پنجاب میں پولیس اصلاحات کا نعرہ لگا کر اقتدار میں…

1 ہفتہ
پولیس ریفارمز، اے ایس پیز بطور ایس ایچ او کام کریں گے

موبائل فون پر پابندی لگانے والے آپ کون، آئی جی پنجاب کو…

لاہور۔ کہنے کو پنجاب پولیس دنیا کی چند بڑی فورسز میں سے ایک ہے مگر پچھلے دو تین…

1 ہفتہ
موبائل فون پر پابندی لگانے والے آپ کون، آئی جی پنجاب کو نوٹس

آئندہ پولیس تشدد کی ویڈیو نہ بنے، تھانوں میں موبائل فون کے…

لاہور۔ اے آئی جی آپریشنز نے صوبے بھر میں پولیس اہلکاروں پر موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی…

1 ہفتہ
آئندہ پولیس تشدد کی ویڈیو نہ بنے، تھانوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے