بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-July-2019

تربیلا ڈیم میں کھچ کھچ بھری کشتی الٹنے سے ایک شخص اور تین بچے ڈوب گئے

89 Views 0 3 ہفتے
تربیلا ڈیم میں کھچ کھچ بھری کشتی الٹنے کے حادثے میں ایک شخص اور تین بچے ڈوب گئے
Posted at 4 جولائی-2019

ہری پور۔ پرانی کہاوت ہے کہ انہونی کو بھلا کون ٹال سکتا ہے؟ تربیلا جھیل میں کشتی الٹنے کے افسوس ناک واقعہ سے پہلے کون سوچ سکتا تھا کہ ان کے ساتھ افسوس ناک حادثہ پیش آ سکتا ہے۔ اب تربیلا جھیل میں کشتی الٹنے سے لاپتہ ہونے والے لاپتہ افراد کے اہل خانہ کی امیدیں دم توڑنے لگی ہیں۔

Courtesy Twitter

یہ حادثہ دو گائے کی لڑائی کی وجہ سے پیش آیا

اس افسوس ناک حادثے سے کچھ دیر قبل کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ ایک متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ کشتی میں 6 گائے بھی موجود تھی۔ یہ حادثہ دو گائے کی لڑائی کی وجہ سے پیش آیا۔ حادثے میں ایک شخص اور اس کے تین بچے ڈوب گئے۔

کشتی مسافروں سے کھچ کھچ بھری ہوئی تھی

متاثرہ شخص کا مزید کہنا ہے کہ کشتی مسافروں سے کھچ کھچ بھری ہوئی تھی۔ اس وقت پانی کا بہاؤ بھی بہت تیز تھا۔ ایک مسافر نے حادثے سے قبل فوٹیج سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی۔ افسوس ناک حادثے میں ڈوبنے والے افراد کی تلاش جاری ہے۔

حادثے کے بعد 11 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا

افسوس ناک حادثے کی اطلاع پر پاک فوج کے غوطہ خور اور ریسکیو اہلکار آپریشن میں شریک ہو گئے۔ جھیل میں پانی کے تیز بھاؤ کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو سخت مشکلات کا سامنا رہا۔ حادثے کے بعد 11 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا جبکہ 3 بچوں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

متعلقہ خبریں

لاہور میں 19 سالہ ملازمہ کا بے رحمی…

لاہور کے علاقہ ماڈل ٹاؤن سے اغواء ہونے والی 19 سالہ گھریلو ملازمہ بازیاب نہ کرائی جا سکی…

9 گھنٹے

وعدہ خلافی کرنے پر لڑکی نے لڑکے کا…

لاہور کے قریب رائے ونڈ میں ایک خاتون نے شادی سے انکار پر نوجوان کو گولیاں مار دی…

13 گھنٹے

لاہور شہر کی سڑکوں پر گڑھے نظر نہیں…

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی دارالحکومت لاہور کی سڑکوں کو تعمیر و مرمت کی ہدایت کردی، حکام…

13 گھنٹے

گٹر سے روٹی تلاش کرنے والے لوگ

کچھ لوگ گٹر کو صاف خرکے اپنا اور اپنے بچوں کے لیے حلال رزق تلاش کرتے ہیں لیکن…

17 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے