بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

17-June-2019

شرقپور شریف میں ٹیچر کی طلبہ کو درخت سے الٹا لٹکا کر ٹھکائی

138 Views 0 4 ہفتے
شرقپور شریف میں ٹیچر کی طالبہ کو درخت سے الٹا لٹکا کر ٹھکائی
Posted at 21 مئی-2019

شرقپور شریف۔ استاد کو روحانی باپ کہا جاتا ہے۔ دین اسلام میں بھی اسے بلند و بالا مقام و مرتبے پر فائز کیا گیا ہے مگر آج کا استاد شاید اپنا وہ آفاقی کردار بھول گیا ہے جو عمومی طور پر اس سے منسوب ہے۔ آجکل ٹیچرز کے اپنے سٹوڈنٹس کے ساتھ تھرڈ ڈگری تشدد کے ایسے ایسے واقعات منظرعام پر آ رہے ہیں جنہیں دیکھ کر پولیس کی روایتی مار بھی بھول جاتی ہے۔

Courtesy Tribune Com

پولیس نے وائرل ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد دونوں ٹیچرز کو گرفتار کر لیا ہے

تازہ واقعہ شرقپور کی دو درندہ نما ٹیچرز کی طرف سے پیش آیا جنہوں نے اپنی تیسری جماعت کی طالبہ کے ساتھ بدترین تشدد کیا۔ اس واقعہ کی ویڈیو بھی وائرل ہو چکی ہے جس میں ایک طلبہ کو الٹا لٹکا کر تھرڈ ڈگری تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پولیس نے وائرل ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد دونوں ٹیچرز کو گرفتار کر لیا ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طلبہ نے سبق یاد نہیں کیا تھا جس پر دونوں ٹیچر آپے سے باہر ہو گئیں۔ معصوم کم عمر طلبہ کو درخت پر الٹا لٹکا کر بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ چیخی چلاتی معصوم بچی پر بھی انہیں ترس نہ آیا اور مارپیٹ کا سلسلہ جاری رکھا۔

اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر آر پی او شیخوپورہ نے نوٹس لیکر دونوں ٹیچرز کی گرفتاری کا حکم جاری کیا۔ شیخوپورہ پولیس نے دونوں ٹیچرز کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

صوبائی وزیر لائیو سٹاک سندھ عبدالباری پتافی مستعفی…

کراچی۔ گھوٹکی 205 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد بخش مہر کے کورننگ امیدوار صوبائی وزیر لائیو سٹاک…

5 گھنٹے
اس نشست پر انتخاب 18 جولائی کو منعقد ہو گا

بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ میں مسلسل ساتویں شکست…

لندن۔ ایک دور میں بھارتی ٹیم پاکستان کے ہاتھوں پہ در پے شسکتوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی…

6 گھنٹے
بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ میں مسلسل ساتویں شکست پر پاکستانی شائقین سراپا احتجاج

بلاول بھٹو زرداری آج مولانا فضل الرحمان سے…

اسلام آباد۔ اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریاں اور عوام دشمن بجٹ کو ناکام بنانے کیلئے اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان…

6 گھنٹے
بلاول بھٹو زرداری آج مولانا فضل الرحمان سے ملکی صورتحال پر اہم ملاقات کریں گے

وزیراعظم عمران خان کا روزانہ پارلیمنٹ ہاؤس میں…

اسلام آباد۔ قفل ٹوٹا خدا خدا کر کے۔ وزیراعظم پاکستان عمران نے بالاخر روزانہ پارلیمنٹ میں آنے اور…

7 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے