بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

21-October-2019

شہری پر بدترین تشدد کرنیوالے ڈولفن اہلکار معطل

Tariq Avatar
156 Views 0 1 مہینہ
شہری پر بدترین تشدد کرنیوالے ڈولفن اہلکار معطل
Posted at 15 ستمبر-2019

لاہور۔ پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی۔ ڈولفن فورس کا قیام سٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئے عمل میں لایا گیا تھا۔ تاکہ لاہور کے شہریوں کو خطرناک وارداتوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔ ڈولفن فورس اتنی سرکش کیوں ہو گئی ہے کہ کسی بھی شہری پر ہاتھ نہ اٹھانے کا اپنے چیف کا حکم ماننے سے انکاری ہے۔ گزشتہ روز سی ٹی او لاہور نے اپنے پورے محکمہ پنجاب پولیس کی بھرپور وکالت کی۔

ڈولفن اہلکاروں کے رویے کا جائزہ بھی لینا ہو گا

ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم ہڑتال پر چلیں جائیں تو لوگ ہمیں گھروں سے لیکر آنے کیلئے منتیں تڑلے کریں گے۔ پولیس اگر اچھے کام کرتی ہے تو لوگ اس کی تعریف بھی کرتے۔ یہ بھی ٹھیک ہے کہ پولیس پر تنقید برائے تنقید نہیں ہونی چاہئے۔ اب اس پرکیا کہا جائے کہ کیولری پل پر ڈولفن اہلکاروں نے کاغذات نہ ہونے پر موٹر سائیکل سوار نوجوان پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔

اب محکمہ پنجاب پولیس کو اپنے ڈولفن فورس کے نوجوانوں کی تربیت کا جائزہ بھی لینا ہو گا۔ اگر انہیں عوام کو بلاوجہ مارنے کا لائسنس نہیں ملا تو ریفریشر کورس کروا کر ان کی خامیاں دور کرائیں۔ ڈولفن فورس کے ہاتھوں سبزہ زار میں بھی چند ماہ قبل ایک ذہنی مریض نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔

https://facebook.com/story.php?story_fbid=2310904729007403&id=1937396206358259

اس پر بھی بڑی تنقید ہوئی تھی۔ اس کی تحقیق کیلئے ایس پی علامہ اقبال ٹاؤن اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن تفتیشی مقرر ہوئے مگر آج تک اس کی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

اس کے بعد بھی ڈولفن فورس کی مارپیٹ کرنے کی کئی واقعات بھی سامنے آئے۔ اب صوبائی دارالحکومت لاہور میں شہری پر پولیس گردی کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا۔ تشدد کی فوٹیج بھی منظرعام پر آ گئی ہے جس میں ڈولفن اہلکاروں کو موٹر سائیکل سوار نوجوان پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے لیا

آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان نے واقعہ کا نوٹس لے لیا. ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات پر ڈولفن ٹیم نمبر 302 کے اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔ معطل ہونے والوں میں محمد وقاص، احسن، وقاص احمد د شامل ہیں ۔ ڈولفن اہلکاروں کو معطل کرنے کے بعد ایس پی ڈولفن بلال ظفر نے انکوائری شروع کر دی۔

متعلقہ خبریں

خفیہ آپریشن کرنے پر پنجاب پولیس کے 6 اہلکار سندھ میں گرفتار

سندھ پولیس نے بنو عاقل میں دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کرنے والے 6پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو حراست…

2 ہفتے

پولیس نے شہری کا چیلنج قبول کر لیا

سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ میں ایک شخص کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ پستول ہوا میں…

3 ہفتے

پولیس ریفارمز، اے ایس پیز بطور ایس ایچ او کام کریں گے

لاہور۔ پی ٹی آئی حکومت الیکشن 2018ء میں پنجاب میں پولیس اصلاحات کا نعرہ لگا کر اقتدار میں…

1 مہینہ
پولیس ریفارمز، اے ایس پیز بطور ایس ایچ او کام کریں گے

موبائل فون پر پابندی لگانے والے آپ کون، آئی جی پنجاب کو…

لاہور۔ کہنے کو پنجاب پولیس دنیا کی چند بڑی فورسز میں سے ایک ہے مگر پچھلے دو تین…

1 مہینہ
موبائل فون پر پابندی لگانے والے آپ کون، آئی جی پنجاب کو نوٹس

تازہ ترین

کشمیریوں سے یک جہتی کیلئے پانچ کلومیٹر طویل جھنڈا مارچ

اسلام آباد۔ پانچ کلومیٹر لمبے طویل کشمیری پرچم کو اٹھائے ہزاروں پاکستانی مظاہرین نے وفاقی دارالحکومت کی سڑکوں…

13 منٹ

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی، مقدمہ…

فیصل آباد۔ پتنگ بازی ایک خونی کھیلہے جس پر پنجاب حکومت نے ایک دہائی سے زائد عرصہ سے…

40 منٹ

صلاح الدین کیس میں پولیس کو حافظ سعید کی وجہ سے معافی…

پولیس تشدد سے ہلاک ہونے والے ملزم صلاح الدین کے کیس میں پولیس اہلکاروں کو معافی مل گئی…

1 گھنٹہ

ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان

لاہور۔ چیف سلیکٹر مصباح الحق نے دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔…

2 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے