بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

شہباز شریف نے رمضان شوگر ملز کیس کو بدنام کرنے کی سازش کیوں قرار دے دیا

137 Views 0 1 مہینہ
شہباز شریف نے رمضان شوگر ملز کیس کو بدنام کرنے کی سازش کیوں قرار دے دیا
Posted at 20 جولائی-2019

لاہور۔ شریف خاندان کی مشکلات میں کمی کے بجائے مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اپوزیشن رہنما شہباز شریف کو بھی کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔ قانونی ماہرین ان کے کیسز کو بھی سنجیدہ قرار دے رہے ہیں۔ آج وہ رمضان شوگر ملز کیس میں لاہور کی احتساب کورٹ میں پیش ہوئے۔ احتساب کورٹ نے آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز کو بھی پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

Courtesy Dunya


عدالت نے نیب سے استفسار کیا کہ حمزہ کہاں ہیں؟

احتساب عدالت کے جج محمد وسیم اختر نے رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ حمزہ شہباز کہاں ہیں؟ انہیں عدالت میں پیش کیوں نہیں کیا گیا۔ اس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ وہ اس کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔ ان سے اثاثہ جات کیس کی تحقیق کی جا رہی ہے۔ اس لئے انہیں عدالت میں حاضر نہیں کیا گیا۔

حمزہ شہباز کو آئندہ پیشی پر عدالت لانے کا حکم

اس پر حمزہ کے وکیل نے کہا کہ ان کو پیش نہ کرنا عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے۔ اس پر احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کو آئندہ پیشی پر عدالت لانے کا حکم دیا۔ اس موقع پر احتساب عدالت کے جج محمد وسیم اختر نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ کیا آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں؟ اس پر شہباز شریف نے کہا کہ مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

جھوٹی خبر چھپی کہ شہباز شریف زلزلہ زدگان کی رقم کھا گیا

بیرون ملک ایک اخبار نے میرے خلاف جھوٹی خبر چھپی۔ دنیا کو بتایا گیا کہ شہباز شریف زلزلہ زدگان کی رقم کھا گیا۔ اللہ مجھے ایسی رقم سے ہمیشہ دور رکھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے پی ٹی آئی نے بدنام کرنا ہی تھا لیکن پاکستان کو بدنام کیا گیا۔ اگر میں نے رقم کھائی تھی تو نیب اس کا کیس بنا کر معزز عدالت میں لاتی۔ احتساب عدالت نے مزید سماعت یکم اگست تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ خبریں

بڑے ٹریفک حادثے کا بڑا مجرم اب بچ…

لاہور۔ پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی۔ یہ پنجاب پولیس کا سلوگن ہے مگر اسکی اصلی روح…

2 گھنٹے
بڑے ٹریفک حادثے کا بڑا مجرم اب بچ نہیں پائے گا

وسیم اختر کی واڈا کے بیان پر وفاقی…

کراچی۔ کراچی ایک ایسا میٹروپولیٹن شہر ہے جو پچھلے کئی سال سے مسائلستان بنا ہوا ہے۔ کراچی کے…

2 گھنٹے
وسیم اختر کی واڈا کے بیان پر وفاقی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی

مودی تم سری نگر میں جلسہ کر کے…

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول نے اسکردو میں جلسہ کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو چیلنج…

2 دن

ملک ریاض 25 ارب روپے کی قسط ادا…

اسلام آباد۔ وفاقی حکومت نے عدالت کے ذریعے بحریہ ٹاؤن سے رقم ادائیگی کیس کے پیسے مانگ لئے۔…

2 دن
ملک ریاض 25 ارب روپے کی قسط ادا کرے۔ سپریم کورٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے