بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

ایس ای سی پی افسران کو چھاپہ مارنے کا اختیار دینے کا نوٹیفکیشن کیوں جاری کیا گیا

137 Views 0 1 مہینہ
ایس ای سی پی کے افسران کو چھاپہ مارنے کا اختیار دینے کا نوٹیفکیشن کیوں جاری کیا گیا
Posted at 19 جولائی-2019

اسلام آباد۔ آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کے بعد ملکی معیشت شدید دباؤ کا شکار ہے۔ روپے کی قدر میں نمایاں کمی اور ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے۔ مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے۔ معاشی معاملات میں بہتری کیلئے حکومتی سطح پر کئی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ان کا اہم مقصد معاشی بے ضابطگیوں کو روکنا ہے۔

چھاپے کے موقع پر دو ملازمین بطور گواہ موجود

تازہ فیصلے کے تحت ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے افسران کو کسی بھی گھر، دفتر یا کمپنی پر چھاپہ مارنے کا اختیار مل گیا ہے۔ اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے تحت ایس ای سی پی افسران اعلٰی حکام کی منظوری سے کسی بھی گھر، دفتر اور کمپنی پر چھاپہ مار سکیں گے۔ چھاپہ مارنے کیلئے متعلقہ مجسٹریٹ کی پیشگی اجازت لینا ضرور ہو گا۔

چھاپہ مارنے کا اختیار قانون کی حکمرانی کیلئے دیا گیا

اس کے علاوہ متعلقہ تھانے کی ٹیم بھی ہمراہ رکھنا ہو گی۔ ایس ای سی پی افسر کے ساتھ چھاپے کے موقع پر دو ملازمین بطور گواہ موجود ہوں گے۔ چھاپے کے دوران قبضے میں لی گئی تمام اشیاء کی فہرست جاری کی جائے گی جس شہر میں چھاپہ مارا جائیگا۔

اس شہر کی ایس ای سی پی کے متعلقہ دفتر کو کارروائی کے بارے میں تمام تفصیل فراہم کی جائے گی۔وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ای سی پی افسران کو چھاپہ مارنے کا اختیار قانون کی حکمرانی کیلئے دیا گیا ہے۔ اس کا مقصد کسی کو ہراساں کرنا ہرگز نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

ملک ریاض 25 ارب روپے کی قسط ادا…

اسلام آباد۔ وفاقی حکومت نے عدالت کے ذریعے بحریہ ٹاؤن سے رقم ادائیگی کیس کے پیسے مانگ لئے۔…

1 دن
ملک ریاض 25 ارب روپے کی قسط ادا کرے۔ سپریم کورٹ

پولیس سے ہاتھ پائی کرنے پر کیپٹن (ر)…

لاہور۔ پنجاب کی سیاست پر تین دہائیوں سے زائد حکمرانی کرنیوالی شریف فیملی آج خود معتوب بنی ہوئی…

2 دن
پولیس سے ہاتھ پائی کرنے پر کیپٹن (ر) پر مقدمہ درج

نیب کی 10 نئی انکوائریز اور دو انویسٹی…

اسلام آباد۔ ایک طرف نیب کے پر کاٹ کر اختیارات محدود کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں تو…

2 دن
نیب کی 10 نئی انکوائریز اور دو انویسٹی گیشنز کی منظوری

مریم نواز کی عدالت سے روانگی کے موقع…

لاہور۔ چودھری شوگر ملز کیس میں آج مریم نواز اور یوسف عباس کی احتساب کورٹ لاہور میں پیشی…

3 دن
مریم نواز کی عدالت سے روانگی کے موقع پر شدید بدنظمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے