بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

18-August-2019

شمالی وزیرستان میں تین فوجی افسران اور ایک اہلکار شہید

283 Views 0 2 مہینے
شمالی وزیرستان میں 3 فوجی افسران سمیت ایک جوان شہید
Posted at 8 جون-2019

اسلام آباد۔ دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ خاص طورپر شمالی وزیرستان میں امن و امان کو بہتر بنانے میں پاک فوج نے اہم کردار ادا کیا۔ اب ایک مرتبہ پھر شمالی وزیرستان میں شورش سر اٹھا رہی ہے۔ تازہ واقعہ میں شمالی وزیرستان مں فوجی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے پاک فوج کے تین افسران سمیت ایک جوان شہید ہو گیا۔

شہید ہونیوالوں میں لیفٹننٹ کرنل راشد کریم بھی شامل

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونیوالوں میں لیفٹننٹ کرنل راشد کریم بیگ بھی شامل ہیں جن کا تعلق وادی ہنزہ کے علاقے کریم آباد سے ہے جبکہ میجر معیز مقصود بیگ، کیپٹن عارف اللہ، لانس حوالدار ظہیر بھی شہادت کا رتبہ پانیوالوں میں شامل ہیں۔ اس واقع میں چار جوان زخمی بھی ہوئے۔

ایک ماہ میں دس سیکیورٹی اہلکار شہید ہو چکے ہیں

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر معیز کا تعلق کراچی، کیپٹن عارف لکی مروت جبکہ لانس حوالدارظہیر کا تعلق چکوال سے ہے۔ واضح رہے ایک ماہ میں دس سیکیورٹی اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ 35 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ واقعہ ٹھیک اسی علاقے میں پیش آیا جہاں سیکیورٹی فورسز نے چند روز قبل کارروائی کر کے چند سہولت کاروں کو گرفتار کیا تھا۔ دہشت گردوں نے خرکمر میں باوردی سرنگ سڑک پر نصب کر رکھی تھی جس سے یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔

متعلقہ خبریں

نیوی آفیسرزاور سیلرز کیلئے ملٹری اعزازت

اسلام آباد۔ صدر مملکت ہر سال پاک بحریہ کے آفیسران اور سیلرز کی قومی خدمات پر انہیں ملٹری…

3 گھنٹے
نیوی آفیسرز اور سیلرز کیلئے ملٹری اعزازت

خضدار میں قبائلی رہنما سمیت 4 افراد قتل

کوئٹہ۔ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر پاک فوج نے بڑی حد تک قابو پا لیا…

23 گھنٹے
خضدار میں قبائلی رہنما سمیت 4 افراد قتل

لاہور پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت

لاہور۔ لوئر مال پولیس سٹیشن کی حوالات میں بند ملزم پراسرار طور پر جاں بحق ہو گیا۔ شان…

24 گھنٹے
لاہور پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت

کوئٹہ پھر دہشت گردی سے لہو لہو

کوئٹہ۔ سلامتی کونسل میں پاکستانی موقف کو پذیرائی ملنے پر بھارت ایک مرتبہ پھر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر…

1 دن
دھماکے میں 4 افراد شہید اور 23 زخمی ہو گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے