بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی گرفتار

151 Views 0 1 مہینہ
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی گرفتار
Posted at 18 جولائی-2019

لاہور۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پچھلے کئی ہفتوں سے گرفتاری کی خبریں سرگرم تھیں۔ انہیں نیب راولپنڈی نے ایل این جی کیس میں تین مرتبہ طلب بھی کیا تھا۔ آج انہیں پہلی مرتبہ نیب راولپنڈی نے ایل این جی کیس میں طلب کیا تھا۔ انہیں نیب پیشی کا نوٹس کل ملا تھا۔ اس پر سابق وزیراعظم نے نیب راولپنڈی میں فوری پیشی سے معذرت کر لی۔

لاہور ٹول پلازہ کے قریب گرفتار کر لیا گیا

شاہد خاقان عباسی کی جانب سے لکھے گئے ایک خط میں کہا کہ میں پیشی کیلئے تیار ہوں مگر مناسب وقت دیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں نیب میں حاضری کیلئے کم از کم تین دن کی مہلت درکار ہے۔ دوسری جانب آج شاہد خاقان عباسی کو لاہور ٹول پلازہ کے قریب گرفتار کر لیا گیا۔

قومی خزانے کو اربوں روپے کا چونا لگانے کا الزام

وہ لاہور ٹول پلازہ کے قریب سے گزرے تو پولیس نے انہیں روکا۔ بعد ازاں وہاں موجود نیب کی ٹیم نے انہیں باضابطہ گرفتار کر لیا۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان نے شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔ واضح رہے شاہد خاقان عباسی پر ایل این جی سکینڈل میں قومی خزانے کو اربوں روپے کا چونا لگانے کا الزام ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید ان کیخلاف ایل این جی کیس میں درخواست لیکر سپریم کورٹ گئے تھے مگر عدالت عظمٰی نے انہیں مناسب فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کر کے درخواست خارج کر دی تھی۔

متعلقہ خبریں

مودی تم سری نگر میں جلسہ کر کے…

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول نے اسکردو میں جلسہ کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو چیلنج…

1 دن

ملک ریاض 25 ارب روپے کی قسط ادا…

اسلام آباد۔ وفاقی حکومت نے عدالت کے ذریعے بحریہ ٹاؤن سے رقم ادائیگی کیس کے پیسے مانگ لئے۔…

1 دن
ملک ریاض 25 ارب روپے کی قسط ادا کرے۔ سپریم کورٹ

پولیس سے ہاتھ پائی کرنے پر کیپٹن (ر)…

لاہور۔ پنجاب کی سیاست پر تین دہائیوں سے زائد حکمرانی کرنیوالی شریف فیملی آج خود معتوب بنی ہوئی…

2 دن
پولیس سے ہاتھ پائی کرنے پر کیپٹن (ر) پر مقدمہ درج

نیب کی 10 نئی انکوائریز اور دو انویسٹی…

اسلام آباد۔ ایک طرف نیب کے پر کاٹ کر اختیارات محدود کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں تو…

2 دن
نیب کی 10 نئی انکوائریز اور دو انویسٹی گیشنز کی منظوری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے