بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

18-August-2019

ریاست کی ترجیح جمہوری قوتوں کی آواز دبانا ہے

202 Views 0 2 مہینے
ریاست کی ترجیح جمہوری قوتوں کی آواز دبانا ہے ا
Posted at 12 جون-2019

اسلام آباد۔ جمہوری اداروں اور جمہوریت کی سربلندی کیلئے پیپلز پارٹی ایک بڑی موثر آواز رہی ہے۔ اسے ہر دور میں دبایا گیا مگر عوامی حمایت سے دوبارہ برسراقتدار آ جاتی رہی۔ یہ ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے دور کی باتیں ہیں مگر پارٹی ڈور زرداری کے ہاتھ میں آنے کے بعد کرپشن نے اسکی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا۔

اب نیب کی جانب سے دونوں بڑی جماعتوں نواز لیگ اور پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کرپشن کے الزامات میں جیل جا چکے ہیں۔ اس مرحلے پر بلاول بھٹو پی پی کی جانب سے ایک موثر آواز بن کر ابھرے ہیں۔ وہ نہ صرف پارلیمنٹ کے اندر بلکہ پارلیمنٹ کے باہر بھی حکومت پر خوب برس رہے ہیں۔

Courtesy Dunya Tv

سویلین قیادت جیلوں میں بند ہے جبکہ کالعدم تنظیمیں اور گڈ طالبان دندناتے پھر رہے ہیں

ان کا کہنا ہے کہ ریاست کی ترجیح جمہوری قوتوں کی آواز دبانا بن گیاہے۔ ایک ٹوئٹ کے ذریعے ان کا مزید کہنا ہے کہ سویلین جمہوری قیادت جیلوں میں بند ہے جبکہ کالعدم تنظیمیں اور گڈ طالبان دندناتے پھر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مسلسل دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کو پناہ دئیے ہوئے ہے۔

آدھی رات کو خوفزدہ ہوکر کیوں خطاب کر رہے تھے

قبل ازیں بلاول بھٹو نے وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر اپنے ردعمل میں کہا کہ وہ آدھی رات کو خوفزدہ ہو کر کیوں خطاب کر رہے تھے۔ انہیں شاید ڈر ہے کہ آئی یم ایف سے بجٹ منظور نہ ہوا تو ان کی حکومت گر جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک غیرت مند قوم ہے۔

کوئی بھی باضمیر مہنگائی اور بیروزگاری کو ووٹ نہیں دے گا۔ موجودہ وفاقی بجٹ ایک طرح کی خودکشی ہے۔ پیپلز پارٹی اسے ہرگز منظور نہیں ہونے دے گی۔

متعلقہ خبریں

خضدار میں قبائلی رہنما سمیت 4 افراد قتل

کوئٹہ۔ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر پاک فوج نے بڑی حد تک قابو پا لیا…

23 گھنٹے
خضدار میں قبائلی رہنما سمیت 4 افراد قتل

لاہور پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت

لاہور۔ لوئر مال پولیس سٹیشن کی حوالات میں بند ملزم پراسرار طور پر جاں بحق ہو گیا۔ شان…

24 گھنٹے
لاہور پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت

کوئٹہ پھر دہشت گردی سے لہو لہو

کوئٹہ۔ سلامتی کونسل میں پاکستانی موقف کو پذیرائی ملنے پر بھارت ایک مرتبہ پھر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر…

1 دن
دھماکے میں 4 افراد شہید اور 23 زخمی ہو گئے

اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس پھر طلب…

اسلام آباد۔ مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ تبدیل کرنے، اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاری پر نیا لائحہ عمل بنانے…

1 دن
اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس پھر طلب کر لی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے