بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

17-June-2019

پنجاب پولیس میں پھر سیاسی مداخلت شروع

124 Views 0 4 ہفتے
ایس ایچ او کی تھانے میں چیخ و پکار کہ یہ میرے ساتھ زیادتی ہے
Posted at 23 مئی-2019

لاہور۔ پنجاب پولیس میں ایک مرتبہ پھر سیاسی مداخلت شروع ہو گئی ہے۔ پاک پتن واقعہ کے بعد نارووال میں دوسرا واقعہ منظرعام پر آ گیا۔ نارووال تھانہ ظفروال میں ایس ایچ او کی کرسی پر صوبائی وزیر اوقاف بیٹھ گئے۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر ایس ایچ او منشیات
سے فروش کو چھوڑنے پر اصرار کرتا رہا۔

Courtesy Youtube

ایس ایچ او کی تھانے میں چیخ و پکار کہ یہ میرے ساتھ زیادتی ہے

ویڈیو میں ایس ایچ او منشیات فروش کو پکڑ کر پریشان جبکہ صوبائی وزیر کو مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ کو ایس ایچ او کی کرسی پر بیٹھے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ایس ایچ او کی تھانے میں چیخ و پکار کہ یہ میرے ساتھ زیادتی ہے۔

پولیس نے 10 منٹ پہلے منشیات فروش کو پکڑا

میرے تھانے کی توہین ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ منشیات فروش کے سفارشی صوبائی وزیر کو ساتھ لے کر آئے تھے۔ ظفروال پولیس نے 10 منٹ پہلے منشیات فروش کو پکڑا۔ اس کے بعد صوبائی وزیر اوقاف ملزم کو چھڑوانے تھانے پہنچ گئے۔

صوبائی وزیر اور ان کے ساتھی تھانے سے منشیات فروش کو پہلے چھڑوا کر لے گئے تھے۔ بعد ازاں پولیس نے دوبارہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او ظفر وال ناصر پنوں کے ساتھ ویڈیو میں صوبائی وزیر کو ساتھ لانے والا بحث کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

نارووال کے عوام کاکہنا ہے کہ صوبائی وزیر کو کس قانون نے ایسا کرنے اجازت دی کہ وہ ایس ایچ او کی کرسی پر بیٹھ کر منشیات فروش کی سفارش کرے۔ کیا یہی پی ٹی آئی حکومت کا تبدیلی کا نعرہ ہے۔

متعلقہ خبریں

صوبائی وزیر لائیو سٹاک سندھ عبدالباری پتافی مستعفی…

کراچی۔ گھوٹکی 205 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد بخش مہر کے کورننگ امیدوار صوبائی وزیر لائیو سٹاک…

5 گھنٹے
اس نشست پر انتخاب 18 جولائی کو منعقد ہو گا

بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ میں مسلسل ساتویں شکست…

لندن۔ ایک دور میں بھارتی ٹیم پاکستان کے ہاتھوں پہ در پے شسکتوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی…

6 گھنٹے
بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ میں مسلسل ساتویں شکست پر پاکستانی شائقین سراپا احتجاج

بلاول بھٹو زرداری آج مولانا فضل الرحمان سے…

اسلام آباد۔ اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریاں اور عوام دشمن بجٹ کو ناکام بنانے کیلئے اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان…

6 گھنٹے
بلاول بھٹو زرداری آج مولانا فضل الرحمان سے ملکی صورتحال پر اہم ملاقات کریں گے

وزیراعظم عمران خان کا روزانہ پارلیمنٹ ہاؤس میں…

اسلام آباد۔ قفل ٹوٹا خدا خدا کر کے۔ وزیراعظم پاکستان عمران نے بالاخر روزانہ پارلیمنٹ میں آنے اور…

7 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے