بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-May-2019

پنجاب پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل

72 Views 0 7 دن
پنجاب پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل
Posted at 17 مئی-2019

لاہور۔ اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ دہشت گردی کیخلاف پنجاب پولیس کی قربانیاں بھی کسی سے کم نہیں ہے۔ ایک دور میں پنجاب پولیس صرف ایک ہی طرح کی ہوتی تھی لیکن کرائم پر قابو پانے کیلئے اسکی کارکردگی سب سے بہتری تھی مگر اب پنجاب پولیس ڈولفن، مجاہد، ٹریفک اور کئی چیٹر پر مشتمل ہو چکی ہے مگر جرائم کی شرح پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔

اب پنجاب پولیس کو بھی جدید سائنسی انداز میں چلایا جا رہا ہے۔ اس کا تاثر بھی پہلے سے کہیں بہتر ہوا ہے۔ پڑھے لکھے لوگوں کے محکمہ پولیس میں آنے کے بعد اسکی فعالیت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ پولیس کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے حکومت پنجاب نے اس کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے پانچ رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

Courtesy Pro Training

یہ کمیٹی14 دنوں میں وزیراعلٰی کو اپنی سفارشات بھجوائے گی

اس کے علاوہ فکسڈ ڈیلی الاؤنس اور لا اینڈ آرڈرالاؤنس میں اضافے پر بھی غور ہوگا۔ پرنسپل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر ڈاکٹر محمد شعیب اکبر نے کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ یہ کمیٹی14 دنوں میں وزیر اعلٰی عثمان بز داری کو اپنی سفارشات بھجوائے گی۔ کمیٹی کے سربراہ صوبائی وزیر خزانہ ہوں گے۔

دیگر ارکان میں وزیر قانون، آئی جی پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم اور سیکرٹری فنانس ہوں گے۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں الاؤنسز بڑھنے سے پولیس کی تنخواہوں میں خاطر اضافہ ہو گا۔

متعلقہ خبریں

ڈاکٹر طاہر القادری کا معصوم فرشتہ کے بیہمانہ…

لاہور۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ معصوم فرشتہ کیساتھ پیش آنیوالے بیہمانہ واقعہ پر دلی دکھ کا…

12 گھنٹے
ڈاکٹر طاہر القادری کا معصوم فرشتہ کے بیہمانہ قتل پر دکھ کا اظہار

فلمسٹار سنی دیول، ہیمامالنی اور کرکٹر گوتم گھمبیر…

نئی دہلی۔ بھارتی لوک سبھا کے انتخابات کے نتائج سامنے آ چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی…

13 گھنٹے
فلمسٹار سنی دیول، ہیمامالنی اور کرکٹر گوتم گھمبیر بھی جیت گئے

رواں ہفتے کے آخر میں مزید گرمی کی…

کراچی۔ شہر قائد کراچی میں محکمہ موسمیات نے ایک مرتبہ پھر ہیٹ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ رواں…

14 گھنٹے
رواں ہفتے کے آخر میں مزید گرمی کی پیش گوئی

یونس ڈھاگہ کی جگہ نوید کامران سیکرٹری خزانہ…

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان کی معاشی ٹیم میں تبدیلیوں کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ پہلے پی ٹی…

15 گھنٹے
یونس ڈھاگہ کی جگہ نوید کامران سیکرٹری خزانہ بن گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے