بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-July-2019

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رہنما کی منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت

65 Views 0 2 ہفتے
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رہنما کی منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت
Posted at 10 جولائی-2019

لاہور۔ شریف فیملی کی مشکل میں ہنوز کمی نہیں آ رہی ہے۔ منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کی زیر حراست پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رہنما حمزہ شہباز کی آج احتساب کورٹ میں پیشی ہوئی۔ احتساب کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں زیر حراست حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔

Courtesy Twitter

وہ 96 ایچ ماڈل ٹاؤن گھر خریدنے کے ذرائع نہیں بتا رہے

دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ حمزہ شہباز نیب تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے۔ وہ 96 ایچ ماڈل ٹاؤن گھر خریدنے کے ذرائع بھی نہیں بتا رہے۔ اسے خریدنے کیلئے رقم کہاں سے آئی؟ ذاتی گوشواروں میں بھی کم قیمت ظاہر کی ہے۔ حمزہ شہباز کے وکیل نے جوابی دلائل میں کہا کہ 96 ایچ ماڈل ٹاؤن حمزہ شہباز کی والدہ نصرت شہباز کی ملکیت ہے۔

کرپشن ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ دوں گا

وہ خودمختار خاتون ہیں اور اپنا ٹیکس خود ادا کرتی ہیں۔ یہ کیس آمدن سے زائد اثاثوں کا ہے مگر نیب کہتی ہے کہ 3.3 بلین اثاثے ناجائز ہیں جو ان کی تفتیش میں ثابت بھی ہو چکے ہیں۔ اگر نیب کو ثبوت مل گئے ہیں تو پھر اسے حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ کی کیا ضرورت ہے۔ حمزہ شہباز نے احتساب عدالت کے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ماڈل ٹاؤن کی رہائش گاہ کی رقم کہاں سے آئی؟ اس کی تفصیل دے چکا ہوں۔

نیب والوں کو تین ماہ کا ریمانڈ دے دیں تاکہ ان کو کچھ سکون آئے جائے۔ مجھے سمجھ نہیں آتی نیب چاہتا ہے؟ مجھ پر اگر کرپشن ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ اس پر عدالت نے کہا کہ آپ بے شک سیاست چھوڑ دیں ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں۔ آپ صرف اپنے کیس کی بات کریں۔

متعلقہ خبریں

لاہور میں 19 سالہ ملازمہ کا بے رحمی…

لاہور کے علاقہ ماڈل ٹاؤن سے اغواء ہونے والی 19 سالہ گھریلو ملازمہ بازیاب نہ کرائی جا سکی…

9 گھنٹے

جیل سے اے سی، ٹی وی ہٹانے کی…

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکہ میں اتحاد…

10 گھنٹے
وزیراعظم عمران خان کا کیپٹل ارینا ون میں امریکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ

وعدہ خلافی کرنے پر لڑکی نے لڑکے کا…

لاہور کے قریب رائے ونڈ میں ایک خاتون نے شادی سے انکار پر نوجوان کو گولیاں مار دی…

13 گھنٹے

سینیٹ کا اجلاس شروع ہونے کے کچھ منٹوں…

اسلام آباد۔ سب سے بڑا قانون ساز ادارہ سینیٹ کا اجلاس آج شروع ہونے کے کچھ ہی دیر…

17 گھنٹے
سینیٹ کا اجلاس شروع ہونے کے کچھ منٹوں بعد ہی ملتوی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے