بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

21-August-2019

پی پی نے آصف سعید کھوسہ کو گھوٹکی الیکشن میں اپنے خدشات کے حوالے سے خط لکھ دیا

167 Views 0 1 مہینہ
پی پی نے آصف سعید کھوسہ کو گھوٹکی الیکشن میں میں ا پنے خدشات کے حوالے سے خط لکھ دیا
Posted at 13 جولائی-2019

کراچی۔ وفاقی اور سندھ حکومت کے درمیان پچھلے کئی ماہ سے ہلچل ہے۔ اب گھوٹکی کے حلقہ این اے 205 میں دونوں کے مابین انتخابی دنگل ایک کڑے امتحان کی شکل اختیار کر لیا ہے۔ سندھ میں پی پی کی حکومت کو تبدیل کرنے کی آوازیں ابھریں تو گھوٹکی کو سندھ حکومت کی تبدیلی کیلئے مرکز قرار دیا جا رہا تھا۔

پی پی نے بھی گھوٹکی میں بڑا جلسہ کر کے اپنی طاقت کا عملی مظاہرہ کیا۔ سابق وفاقی وزیر نارکوٹکس سردار علی مہر کی رحلت کے بعد این اے 205 گھوٹکی کی نشست خالی ہو چکی ہے۔ اب رواں ماہ کے تیسرے ہفتے وہاں الیکشن ہونا ہے۔ این اے 205 گھوٹکی میں ضمنی انتخاب پر پیپلز پارٹی نے سخت تحفظات ظاہر کئے ہیں۔

Courtesy Twitter

مقامی انتظامیہ اور کئی سیاست دان امیدوارپرمسلسل دباؤ ڈال رہے ہیں

پی پی نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کو خط بھی لکھ دیا ہے۔ خط میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سخت سکروٹنی کے بعد پی پی امیدوار کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے۔ متن میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ٹریبونل پی پی امیدوار کیخلاف درخواست کو خارج کر چکا ہے مگر مقامی انتظامیہ اور کئی سیاست دان امیدوارپرمسلسل دباؤ ڈال رہے ہیں۔

دو مختیار کاروں کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا

گھوٹکی کے دو مختیار کاروں کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا۔ تاکہ ایف آئی آر درج کروا کر پی پی امیدوار کیخلاف جعلی دستاویزات تیار کرائی جا سکیں۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی پی امیدوار کیخلاف درخواست کی تین بار سماعت میں تفصیلی دلائل دئیے گئے۔

سماعت کے باوجود ایسے دن فیصلہ سنانے کے بجائے محفوظ کر لیا گیا جب فوری بعد انتخابات ہیں۔ محفوظ فیصلہ انتخابات سے بالکل قبل سنانے کے باعث اسے سپریم کورٹ میں بھی چیلنج کرنے کا وقت نہیں ہو گا۔ عدالتی فیصلے کو بنیاد بنا کر انتخابات کو موخر بھی کیا جا سکتا ہے جو ہم بالکل نہیں چاہتے۔

مقامی انتظامیہ اور کئی سیاست دان ہی دباؤ نہیں ڈال رہے بلکہ دیگر ادارے بھی دباؤ ڈال رہے ہیں۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے گھوٹکی الیکشن کے دوران انتخابات مہم چلانے پر الیکشن کمیشن نے ان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

مریم نواز کی عدالت سے روانگی کے موقع…

لاہور۔ چودھری شوگر ملز کیس میں آج مریم نواز اور یوسف عباس کی احتساب کورٹ لاہور میں پیشی…

2 گھنٹے
مریم نواز کی عدالت سے روانگی کے موقع پر شدید بدنظمی

عدنان گیلانی کی تقرری میں شاہد خاقان کا…

اسلام آباد۔ سابق حکمران شاہد خاقان عباسی من پسند افسران کو کیسے نوازتے رہے۔ اس کا بھانڈا اب…

1 دن
عدنان گیلانی کی تقرری میں شاہد خاقان کا کیا مفاد تھا

جج ویڈیو اسکینڈل میں شہباز شریف نے سارا…

لاہور۔ ملکی سیاست کا درجہ ایک مرتبہ پھر بڑھتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ سیاسی اسیران کیخلاف نیب کا…

1 دن
جج ویڈیو اسکینڈل میں شہباز شریف نے سارا ملبہ مریم نواز پر گرا دیا

جسٹس فائز عیسیٰ کو ایک ریفرنس میں ریلیف…

اسلام آباد۔ سپریم کورٹ کے جج قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف صدر مملکت کی جانب سے دو ریفرنس دائر…

1 دن
جسٹس فائز عیسیٰی کو ایک ریفرنس میں ریلیف مل گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے