بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-July-2019

پشاور کی ضلعی انتظامیہ کا کم وزن روٹی فروخت کرنیوالوں نان بائیوں پر کریک ڈاؤن

59 Views 0 2 ہفتے
پشاور کی ضلعی انتظامیہ کا کم وزن روٹی فروخت کرنیوالوں نان بائیوں پر کریک ڈاؤن
Posted at 13 جولائی-2019

پشاور۔ حکومت خیبرپختونخوا اور نان بائیوں کے درمیان کل ہونیوالے مذاکرات میں حکومت نے نان بائیوں کا 15 روپے روٹی کی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ قبول کر لیا تھا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پشاور میں 190 گرام روٹی کی قیمت 15 مقرر کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے کم وزن روٹی فروخت کرنیوالے نان بائیوں کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا تھا۔

Courtesy Twitter

ضلعی انتظامیہ سے روٹی کا وزن کم کرنے کا مطالبہ

آج حیات آباد، کوہاٹ روڈ، ورک روڈ اور یونیورسٹی روڈ سمیت دیگر علاقوں میں مقررہ وزن سے کم روٹی فروخت کرنیوالے 22 نان بائیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ نان بائی ایسوسی ایشن نے ضلعی انتظامیہ سے روٹی کا وزن کم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 15 روپے میں 190 گرام روٹی فروخت کرنا ممکن نہیں ہے۔

حکومت گیس اور آٹے پر سبسڈی دے

پکی روٹی کا وزن 175 گرام کیا جائے۔ نابنائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت گیس اور آٹے پر سبسڈی دے ورنہ روٹی کا وزن کم کرنے کے علاوہ ان کے پاس کوئی چارہ نہیں ہو گا۔ دوسری جانب روٹی کی قیمت میں 50 فیصد اضافہ پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ نااہل حکومت کے باعث عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔

نابنائی ایسوسی ایشن کے دباؤ کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ نے روٹی کی قیمتیں بڑھائیں۔ حکومت اب غریب عوام سے روٹی بھی چھیننا چاہتی ہے۔ روٹی کا نیا نرخ نامہ منسوخ کر کے پرانے نرخ بحال کئے جائیں۔

متعلقہ خبریں

گٹر سے روٹی تلاش کرنے والے لوگ

کچھ لوگ گٹر کو صاف خرکے اپنا اور اپنے بچوں کے لیے حلال رزق تلاش کرتے ہیں لیکن…

16 گھنٹے

سینیٹ کا اجلاس شروع ہونے کے کچھ منٹوں…

اسلام آباد۔ سب سے بڑا قانون ساز ادارہ سینیٹ کا اجلاس آج شروع ہونے کے کچھ ہی دیر…

16 گھنٹے
سینیٹ کا اجلاس شروع ہونے کے کچھ منٹوں بعد ہی ملتوی

نئے وزیراعظم کیلئے بڑا چیلنج یورپی یونین سے…

لندن۔ بورس جوہانسن کو نیا برطانوی وزیراعظم نامزد کر دیا گیا ہے۔ وہ بدھ کو اپنے عہدے کا…

16 گھنٹے
نئے وزیراعظم کیلئے بڑا چیلنج یورپی یونین سے اخراج یا برقرار

اے این ایف نے رانا ثنا اللہ کو…

لاہور۔ سیاست میں رواداری کی بڑی اہمیت ہوتی ہے اور اسے سیاست کا حسن بھی کہا جاتا ہے…

17 گھنٹے
اے این ایف نے رانا ثنا اللہ کو قصوروار قرار دے دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے