بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

25-August-2019

نقیب اللہ کے والد نے بیرونی عناصر کا ایجنڈا سختی سے مسترد کر دیا

270 Views 0 3 مہینے
نقیب اللہ کے والد نے بیرونی عناصر کا ایجنڈا سختی سے مسترد کر دیا ا
Posted at 10 جون-2019

اسلام آباد۔ کراچی میں سابق ایس ایس پی راؤ انوار کے ہاتھوں پولیس ان کاؤنٹر میں مارے جانیوالے نقیب اللہ محسود کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹے کے قتل پر سیاست کرنیوالے بیرونی عناصر کے ایجنڈے کو سختی سے مسترد کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنے بیٹے کے نام پر سیاست اور فنڈز جمع کرنے والوں کو کسی طور پر اجازت نہیں دی۔ مجھے پاکستانی عدالتوں اور انصاف پر پورا یقین ہے۔

Courtesy Express Tribune

ملک میں تین سے چار دہائیوں تک کیس چلتے ہیں لیکن مجھے ایک سال میں اپنے بیٹے کا انصاف ہوتا نظر آ رہا ہے۔ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے راؤ انوار کی ضمانت مسترد کر دی ہے۔ اب انہیں پورا یقین ہونے لگا ہے کہ انہیں اپنے بیٹے کا انصاف ملے گا۔ پاک آرمی کیخلاف باتیں کرنیوالے دراصل پاکستان کے مخالف ہیں۔ ہم شمالی علاقہ جات میں پاک فوج کی موجودگی کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

شمالی وزیرستان کو دہشت گردوں سے پاک اور پرامن علاقہ بنانے میں پاک فوج کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ چند لوگ پاکستان کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں۔ یہ تمہارا یا میرا نہیں بلکہ ہم سب کا پاکستان ہے۔ فاٹا کیلئے ترقیاتی کام کروا کر امن بحال کرانا فوج کا بڑا کارنامہ ہے۔ اگر سیاست کو چھوڑ کر پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوں تو کوئی ہمیں شکست نہیں دے سکتا۔

متعلقہ خبریں

بڑے ٹریفک حادثے کا بڑا مجرم اب بچ…

لاہور۔ پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی۔ یہ پنجاب پولیس کا سلوگن ہے مگر اسکی اصلی روح…

20 گھنٹے
بڑے ٹریفک حادثے کا بڑا مجرم اب بچ نہیں پائے گا

ملک ریاض 25 ارب روپے کی قسط ادا…

اسلام آباد۔ وفاقی حکومت نے عدالت کے ذریعے بحریہ ٹاؤن سے رقم ادائیگی کیس کے پیسے مانگ لئے۔…

3 دن
ملک ریاض 25 ارب روپے کی قسط ادا کرے۔ سپریم کورٹ

پولیس سے ہاتھ پائی کرنے پر کیپٹن (ر)…

لاہور۔ پنجاب کی سیاست پر تین دہائیوں سے زائد حکمرانی کرنیوالی شریف فیملی آج خود معتوب بنی ہوئی…

3 دن
پولیس سے ہاتھ پائی کرنے پر کیپٹن (ر) پر مقدمہ درج

نیب کی 10 نئی انکوائریز اور دو انویسٹی…

اسلام آباد۔ ایک طرف نیب کے پر کاٹ کر اختیارات محدود کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں تو…

3 دن
نیب کی 10 نئی انکوائریز اور دو انویسٹی گیشنز کی منظوری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے