بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

17-June-2019

نیب نے سابق ڈی جی نیپرا سید انصاف احمد کو بھی دھر لیا

41 Views 0 6 دن
نیب نے سابق ڈی جی نیپرا سید انصاف احمد کو بھی دھر لیا
Posted at 11 جون-2019

لاہور۔ عید الفطر کے بعد نیب پوری طرح متحرک ہو چکی ہے۔ شنید یہی تھا کہ عیدالفطر کے بعد بڑی گرفتاریاں ہوں گی۔ کل سابق صدر آصف علی زرداری کو نیب اسلام آباد نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار کیا۔ پھر ملکی تاریخ کے ایک بڑے سکینڈل میں سابق ڈی جی نیپرا سید انصاف احمد کو گرفتار کر لیا گیا۔ آئی پی پیز سے متعلق 300 ارب کی مبینہ کرپشن میں گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

ملزم نے حکومتی خزانے کو 8 ارب کا ٹیکہ لگایا

ملزم کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ اس نے حکومتی خزانے کو 8 ارب روپے کا ٹیکہ لگایا۔ یہ کرپشن چونیاں پاور لمیٹڈ کے 2010ء میں 200 میگاواٹ پر مشتمل پاور پلانٹ کی تنصیب پر کی گئی۔ نیب ذرائع کے مطابق اربوں روپے کی رقم مخصوص کمپنی کو غیر قانونی طور پر منتقل کی گئی۔

آئی پی پیز کو غیر قانونی ادائیگیوں کا براہ راست اثر بجلی کے نرخ اور ملکی معاشی حالات پر پڑا۔ نیب حکام ملزم سید انصاف احمد کو آج جسمانی ریمانڈ کیلئے احتساب عدالت میں پیش کرے گی۔ دوران ریمانڈ تفتیش ملزم سے کئی شریک ملزمان کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آنے اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

متعلقہ خبریں

صوبائی وزیر لائیو سٹاک سندھ عبدالباری پتافی مستعفی…

کراچی۔ گھوٹکی 205 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد بخش مہر کے کورننگ امیدوار صوبائی وزیر لائیو سٹاک…

5 گھنٹے
اس نشست پر انتخاب 18 جولائی کو منعقد ہو گا

بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ میں مسلسل ساتویں شکست…

لندن۔ ایک دور میں بھارتی ٹیم پاکستان کے ہاتھوں پہ در پے شسکتوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی…

6 گھنٹے
بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ میں مسلسل ساتویں شکست پر پاکستانی شائقین سراپا احتجاج

بلاول بھٹو زرداری آج مولانا فضل الرحمان سے…

اسلام آباد۔ اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریاں اور عوام دشمن بجٹ کو ناکام بنانے کیلئے اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان…

6 گھنٹے
بلاول بھٹو زرداری آج مولانا فضل الرحمان سے ملکی صورتحال پر اہم ملاقات کریں گے

وزیراعظم عمران خان کا روزانہ پارلیمنٹ ہاؤس میں…

اسلام آباد۔ قفل ٹوٹا خدا خدا کر کے۔ وزیراعظم پاکستان عمران نے بالاخر روزانہ پارلیمنٹ میں آنے اور…

7 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے