بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

17-June-2019

نیب آج سابق صدر کا احتساب عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کرے گا

39 Views 0 6 دن
نیب آج سابق صدر کا احتساب عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کرے گا
Posted at 11 جون-2019

اسلام آباد۔ جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب سابق صدر آصف علی زرداری کو آج اسلام آباد احتساب عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کرے گی۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے سیکیورٹی پلان بھی جاری کر دیا ہے۔ اسلام آباد پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زرداری کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر 300 اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے۔

ٹریفک پولیس کے دو سو اہلکار بھی نیب پنڈی آفس سے نیب عدالت کے راستے میں تعینات رہیں گے۔ نیب پنڈی کے دونوں اطراف کی سڑکیں بند رہیں گی۔ نیب عدالت کی جی الیون روڈ بھی سیکیورٹی کی وجہ سے بند رہے گی۔ سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے نیب پنڈی کے باہر رینجرز اہلکار بھی گشت پر تعینات ہوں گے۔

Courtesy Geo Tv

پی پی کارکنوں کی آمد کے پیش نظر انہیں آبپارہ چوک سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہو گی

پی پی کارکنوں کی آمد کے پیش نظر انہیں آبپارہ چوک سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ پی پی کارکنوں کے نیب عدالت پہنچنے کی صورت میں انہیں پراجیکٹ موڑ سے آگے نہیں جانے دیا جائے گا۔ فیض آباد اور داخلی راستوں پر بھی پولیس فورش تعینات ہو گی۔

Courtesy Express Tv

مجھے دوران حراست دو خدمت گار دئیے جائیں

ادھر سابق صدر آصف علی زرداری نے ڈی جی نیب راولپنڈی کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مجھے دوران حراست دو خدمت گار دئیے جائیں۔ میں مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوں۔ مجھے دن رات خدمت گار کی ضرورت ہوتی ہے۔

ایک دن اور دوسرا رات کو صحت کی نگرانی کرتا اور ادویات دیتا ہے۔ اگر سہولت نہ دی گئی تو میری زندگی کو خطرہ ہو سکتا ہے۔ لہٰذا میرے ذاتی ملازمین نہال چندر اور لیاقت علی کو ساتھ رہنے کی اجازت دی جائے۔

متعلقہ خبریں

صوبائی وزیر لائیو سٹاک سندھ عبدالباری پتافی مستعفی…

کراچی۔ گھوٹکی 205 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد بخش مہر کے کورننگ امیدوار صوبائی وزیر لائیو سٹاک…

5 گھنٹے
اس نشست پر انتخاب 18 جولائی کو منعقد ہو گا

بلاول بھٹو زرداری آج مولانا فضل الرحمان سے…

اسلام آباد۔ اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریاں اور عوام دشمن بجٹ کو ناکام بنانے کیلئے اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان…

6 گھنٹے
بلاول بھٹو زرداری آج مولانا فضل الرحمان سے ملکی صورتحال پر اہم ملاقات کریں گے

وزیراعظم عمران خان کا روزانہ پارلیمنٹ ہاؤس میں…

اسلام آباد۔ قفل ٹوٹا خدا خدا کر کے۔ وزیراعظم پاکستان عمران نے بالاخر روزانہ پارلیمنٹ میں آنے اور…

7 گھنٹے

حکومت پاکستان کا ترکی میں 50 ہزار غیر…

اسلام آباد۔ ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری نوجوان نسل کو یورپی ممالک کی جانب کوچ کرنے کیلئے…

7 گھنٹے
حکومت پاکستان کا ترکی میں 50 ہزار غیر قانونی تارکین کو وطن واپس لانے کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے