بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

مصطفٰی کمال اٹھارویں ترمیم میں ترمیم کے حامی

141 Views 0 1 مہینہ
مصطفٰی کمال اٹھارویں ترمیم میں ترمیم کے حامی
Posted at 22 جولائی-2019

کراچی۔ پاک سرزمین پارٹی اور سابق میئر کراچی مصطفیٰ کمال الیکشن 2018ء سے پہلے کراچی کی سیاست میں وارد ہوئے۔ توقع تھی کہ اربن سندھ سے اچھا خاصا مینڈیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے مگر ان کی جماعت ایک بھی نشست نہ جیت سکی۔ اب مصطفٰی کمال ایک مرتبہ پھر کراچی کی سیاست میں متحرک ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

Courtesy Paki Mag

این ایف سی ایوارڈ کا پیسہ ڈسٹرکٹ اور شہروں تک جانا چاہئے

کراچی میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مصطفٰی کمال نے اٹھارویں ترمیم میں ترمیم کا مطالبہ کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمیں ان ترامیم کا ہمیں کوئی فائدہ نہیں۔ اگر اٹھارہ ترامیم کر چکے ہو تو انیسویں مرتبہ ترمیم کرنے میں کیا حرج ہے۔ انہوں نے اپنے مطالبات میں مزید کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کا پیسہ ڈسٹرکٹ اور شہروں تک جانا چاہئے۔

مقامی لوگوں کو سندھ پولیس میں نوکریاں ملنی چاہئیں

وزیر بلدیات کا عہدہ فساد کی جڑ ہے اسے ختم کرو اور میئر کو سارے اختیارات دو۔ مقامی لوگوں کو سندھ پولیس میں نوکریاں ملنی چاہئیں۔ سفارشی ایس ایچ اوز کی موجودگی میں سٹریٹ کرائم کون روکے گا؟ ہائی ویز پر فوری ٹراما سنٹر بنائے جانے چاہئیں۔ پنجاب اور کے پی کے میں بلدیاتی نظام رائج ہو چکا ہے۔ اب سندھ اور بلوچستان کے عوام کو بھی بلدیاتی نظام دو۔

چاروں صوبوں کی نشستیں برابر ہونی چاہئیں

ایسا نظام بناؤ جس سے ووٹ کی اہمیت کا اندازہ ہو۔ میں صدارتی نظام کی بات نہیں کر رہا۔ ہمارے مسائل حل کرو۔ ایسا نظام ہونا چاہئے جس میں چاروں صوبوں کی نشستیں برابر ہونی چاہئیں۔ سیٹیں برابر ہوں گی تو وزیراعظم بھی ہمارے پاس بھی آئے گا۔ اسمبلیوں میں بیٹھنے والے سندھ کی بات نہیں کر رہے۔ کیا سندھ پاکستان کا حصہ نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

مودی تم سری نگر میں جلسہ کر کے…

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول نے اسکردو میں جلسہ کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو چیلنج…

1 دن

پولیس سے ہاتھ پائی کرنے پر کیپٹن (ر)…

لاہور۔ پنجاب کی سیاست پر تین دہائیوں سے زائد حکمرانی کرنیوالی شریف فیملی آج خود معتوب بنی ہوئی…

2 دن
پولیس سے ہاتھ پائی کرنے پر کیپٹن (ر) پر مقدمہ درج

حکومت کا نیب قانون میں ترمیم لانے کا…

اسلام آباد۔ نیب کا ادارہ مشرف دور میں حریفوں کو کنٹرول کرنے کیلئے وجود میں لایا گیا۔ بعد…

2 دن
حکومت کا نیب قانون میں ترمیم لانے کا فیصلہ

قائمہ کمیٹی نے سول پروسیجر ترمیمی بل منظور…

اسلام آباد۔ بہت دیر کر دی مہربان آتے آتے۔ پی ٹی آئی حکومت کو قائم ہوئے ایک سال…

2 دن
قائمہ کمیٹی نے سول پروسیجر ترمیمی بل منظور کر لیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے