بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

17-June-2019

مردہ خانے میں سحر کا سامان

80 Views 0 2 ہفتے
مردہ خانہ کے فریزر میں تیار کردہ لسی سے طالب علموں کو سحری کرانے کا انکشاف
Posted at 3 جون-2019

لاہور۔”تندرستی ہزار نعمت ہے“۔ میڈیکل کالجز کی انتظامیہ سے بڑھ کر اس کا کسی اور کو ادراک نہیں ہو سکتا مگر ایویسینا ڈینٹل کالج کی انتظامیہ کی نظروں سے شاید یہ محاورہ گزرا ہی نہیں۔ ورنہ شاید وہ کالج کے طالب علموں کی صحت سے اتنی مجرمانہ غفلت نہ برتے۔

اگر چھوٹی موٹی کوتاہی ہوتی تو نظرانداز کی جا سکتی ہے مگر معاملہ انتہائی سنگین نوعیت کا ہے۔ اس پر کالج کے طالب علم بھی سراپا احتجاج ہیں۔ ایویسینا ڈینٹل میڈیکل کالج کی انتظامیہ کی جانب سے طلبا کو سحر و افطار کروانے کیلئے مردہ خانے کے فریزر میں لسی ٹھنڈی کر کے دی جاتی ہے۔

تحقیق کیلئے تین رکنی انکوائری کمیٹی بنا دی

یہ معاملہ وائس چانسلر آف ہیلتھ سائنسز وی سی یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم کے نوٹس میں لایا گیا تو اس پر تحقیق کیلئے تین رکنی انکوائری کمیٹی بنا دی۔ کالج کے مردہ خانہ میں سحر و افطاری میں طلبا کی صحت کے ساتھ کھلواڑ ہنوز جاری ہے مگر کالج انتظامیہ نے مسلسل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ کالج انتظامیہ کی جانب سے طلبہ و طالبات کو مردہ خانہ کے فریزر میں تیار کی گئی لسی سے سحری کرانے کا انکشاف خود سٹوڈنٹس کیلئے بڑا دھچکا ہے۔

کالج انتظامیہ مردہ خانہ میں استعمال ہونیوالے فریزر کو لسی کو ٹھنڈا کرنے کیلئے کیوں استعمال کرتے رہے؟اسکا انکے پاس کوئی جواب نہیں۔ ایویسینا ڈینٹل کالج کے طالب علموں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی سے کالج انتظامیہ کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

صوبائی وزیر لائیو سٹاک سندھ عبدالباری پتافی مستعفی…

کراچی۔ گھوٹکی 205 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد بخش مہر کے کورننگ امیدوار صوبائی وزیر لائیو سٹاک…

5 گھنٹے
اس نشست پر انتخاب 18 جولائی کو منعقد ہو گا

بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ میں مسلسل ساتویں شکست…

لندن۔ ایک دور میں بھارتی ٹیم پاکستان کے ہاتھوں پہ در پے شسکتوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی…

5 گھنٹے
بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ میں مسلسل ساتویں شکست پر پاکستانی شائقین سراپا احتجاج

بلاول بھٹو زرداری آج مولانا فضل الرحمان سے…

اسلام آباد۔ اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریاں اور عوام دشمن بجٹ کو ناکام بنانے کیلئے اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان…

6 گھنٹے
بلاول بھٹو زرداری آج مولانا فضل الرحمان سے ملکی صورتحال پر اہم ملاقات کریں گے

وزیراعظم عمران خان کا روزانہ پارلیمنٹ ہاؤس میں…

اسلام آباد۔ قفل ٹوٹا خدا خدا کر کے۔ وزیراعظم پاکستان عمران نے بالاخر روزانہ پارلیمنٹ میں آنے اور…

7 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے