بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

21-November-2019

موبائل فون پر پابندی لگانے والے آپ کون، آئی جی پنجاب کو نوٹس

Tariq Tariq
237 Views 0 2 مہینے
موبائل فون پر پابندی لگانے والے آپ کون، آئی جی پنجاب کو نوٹس
Hum Tv
Posted at 12 ستمبر-2019

لاہور۔ کہنے کو پنجاب پولیس دنیا کی چند بڑی فورسز میں سے ایک ہے مگر پچھلے دو تین ہفتوں کے دوران پولیس گردی کے پے در پے کئی واقعات نے اس کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے۔ چاہئے تو یہ تھاکہ اصلاح احوال کیلئے اقدامات کئے جاتے۔ الٹا آئی جی پنجاب نے تھانوں میں ایس ایچ او کے علاوہ کسی کو بھی موبائل فون لیکر جانے پر پابندی عائد کر دی۔

Courtesy Hum TV

پابندی کس قانون کے تحت عائد کی گئی

اس فیصلے کیخلاف ایک شہری رانا نعمان نے مدثر چودھری ایڈووکیٹ کے توسط سے انہیں ایک لیگل نوٹس بھیجا ہے۔ اس میں استفسار کیا گیا ہے کہ تھانوں میں سمارٹ موبائل لے جانے پر پابندی کی خبروں میں کتنی صداقت ہے؟ اگر واقعی پابندی عائد کی گئی ہے تو یہ کس قانون کے تحت کی گئی ہے؟

لیگل نوٹس میں یہ بھی استفسار کیاگیا ہے کہ تھانوں میں کیمرے والا موبائل لے جانے پر پابندی کا اطلاق صرف پولیس اہلکاروں یا عام شہریوں پر بھی ہوتا ہے جو تھانوں میں کسی کام کیلئے جاتے ہیں؟ لیگل نوٹس میں آئی جی پنجاب سے مزید پوچھا گیا ہے کہ عام شہریوں پر کئے جانیوالے تشدد میں ملوث پولیس افسران کیخلاف کی جانیوالی کارروائیوں اور ان کیخلاف اٹھائے جانیوالے اقدامات سے بھی آگاہ کیا جائے۔

پنجاب کے تھانوں میں ٹارچر سیلز کا خاتمہ کیا جائے

لیگل نوٹس میں مزید مطالبہ کیا گیا ہے کہ پنجاب کے تھانوں میں قائم ٹارچر سیلز کا فوری خاتمہ کیا جائے۔ ان سے یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ تشدد کو روکنے کیلئے ان کی جانب سے کونسے اقدامات اٹھائے گئے ہیں؟ لیگل نوٹس میں کہاگیا ہے کہ جواب نہ دینے کی صورت میں قانونی چارہ جوئی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا جائیگا۔

واضح رہے آئی جی پنجاب کی جانب سے گزشتہ دنوں یہ ہدایات سامنے آئی تھیں کہ ان کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے کہ دوران ڈیوٹی وہ موبائل فونز کا استعمال نہیں کریں گے۔ یہ واقعات اس وقت سامنے آنا شروع ہوگئے جب افسران و اہلکار دوران تفتیش بھیانک تشدد کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

خفیہ آپریشن کرنے پر پنجاب پولیس کے 6 اہلکار سندھ میں گرفتار

سندھ پولیس نے بنو عاقل میں دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کرنے والے 6پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو حراست…

1 مہینہ

پولیس نے شہری کا چیلنج قبول کر لیا

سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ میں ایک شخص کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ پستول ہوا میں…

2 مہینے

شہری پر بدترین تشدد کرنیوالے ڈولفن اہلکار معطل

لاہور۔ پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی۔ ڈولفن فورس کا قیام سٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئے…

2 مہینے
شہری پر بدترین تشدد کرنیوالے ڈولفن اہلکار معطل

پولیس ریفارمز، اے ایس پیز بطور ایس ایچ او کام کریں گے

لاہور۔ پی ٹی آئی حکومت الیکشن 2018ء میں پنجاب میں پولیس اصلاحات کا نعرہ لگا کر اقتدار میں…

2 مہینے
پولیس ریفارمز، اے ایس پیز بطور ایس ایچ او کام کریں گے

تازہ ترین

عدالت کے فیصلے پر نواز شریف باہر گئے ، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کو چیف جسٹس کے بیان پر تبصرہ کرنے سے روک دیا اور…

3 گھنٹے

قدیم انسانی دانتوں میں سوراخ کا معمہ حل ہو گیا

ترکی نے 8 ہزار سال پرانے انسانی دانتوں میں سوراخ کا کھوج لگا لیا۔ ماہرین کے مطابق ترکی…

2 گھنٹے

مسکین بچی زیادتی کے بعد قتل

خیبر پختونخواہ کے پہاڑی علاقے پیواڑ میں بن ماں کی 5 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل…

1 گھنٹہ

سرکاری ملازمین پر فیس بک اور واٹس ایپ استعمال کرنے پر پابندی…

ملک بھر میں سرکاری ملازم سوشل میڈیا، فیس بک، واٹس ایپ اور یوٹیوب استعمال نہیں کر سکیں گے۔…

2 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے