بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-July-2019

میاں نوازشریف کو مصر کا محمد مرسی نہیں بننے دوں گی۔ مریم نواز

87 Views 0 3 ہفتے
مہنگائی پر عمران خان کو استعفٰی دیکر گھر جانا ہو گا۔ مریم نواز
Posted at 6 جولائی-2019

لاہور۔ وفاقی بجٹ منظور کرانے کے بعد وزیراعظم عمران خان ایک مضبوط وزیراعظم کے طور پر ابھر کر سامنے آئے تھے۔ پنجاب اسمبلی میں بھی مسلم لیگ ن کا فاروڈ بلاک بنائے جانے کی خبریں سامنے آئیں۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی گرفتاریوں پر پارٹی قیادت سخت مضطرب دکھائی دی۔ آج مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ان ساری باتوں کا حکومت کا کرارا جواب دیا ہے۔

Courtesy Dunya

احتساب جج کی خفیہ کیمرے سے بنی ویڈیو منظرعام پر لے آئیں

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی،خواجہ آصف اور احسن اقبال کے ساتھ ایک پریس کانفرنس بھی کر ڈالی جس میں احتساب کورٹ کے جج ارشد ملک اور ایک مسلم لیگی ناصر بٹ کی گفتگو میڈیا کو دکھائی۔ اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ جج صاحب نے فیصلے کے بعد اپنے ایک دوست ناصر بٹ کو اپنے گھر بلا کر بتایا کہ میں سخت پریشان ہوں۔ مجھے رات کو نیند نہیں آتی۔

فیصلہ دینے والے نے کہا کہ فیصلہ کیا نہیں بلکہ کرایا گیا ہے

سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے ساتھ ظلم ہوا ہے۔ ان پر کوئی الزام ہے نہ کوئی ثبوت ہے۔ فیصلہ دینے والے نے کہا کہ فیصلہ کیا نہیں بلکہ کرایا گیا ہے۔ آج کے بعد مجھے بھی خطرہ ہے۔ مریم نواز آج احتساب جج ارشد ملک کی خفیہ کیمرے سے بنی ویڈیو منظرعام پر لے آئیں۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ میں نے یہ ویڈیو صحافیوں کو دے دی ہے۔ اب فیصلہ آپ ہی کر سکتے ہیں کہ سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا ہے۔

نوازشریف کیس میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گیا

میرے پاس اس سے بھی بڑے ثبوت ہیں۔ میری کسی ادارے کے ساتھ لڑائی نہیں ہے اور نہ ہی لڑائی کرنا چاہتی ہوں۔ نوازشریف کیس میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گیا۔ میں چاہتی ہوں کہ انہیں باعزت بری کیا جائے۔ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کو بھی ناانصافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میاں نوازشریف کو مصر کا مرسی نہیں بننے دوں گی۔ اپنے والد کی خاطر ستر سالہ تاریخ میں جو کچھ ہوتا آ رہا ہے اسے روکوں گی۔

نوازشریف جیل سے باہر آئے تو عوام کا آمڈتا ہوا سیلاب آئے گا

مریم نواز کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان کی کیا اوقات ہے۔ بھارت کے وزیراعظم مودی آپ کا فون نہیں اٹھا رہے۔ آج نوازشریف کیخلاف فتوے لگانے والے کہاں ہیں۔ نوازشریف جیل سے باہر آئے تو عوام کا آمڈتا ہوا سیلاب آئے گا۔ سب کو پتہ چل جائیگا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں۔سب جانتے ہیں کہ ان کے ساتھ کس نے زیادتی کی۔ ہمارے دور میں معیشت تیزی سے ترقی کر رہی تھی۔

نوازشریف کے سپاہی شہباز شریف نے ملکی ترقی کیلئے دن رات ایک کئے

سلیکٹڈ لوگوں نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا۔ ان کو اقتدار میں کون لایا سب جانتے ہیں۔ بساط کن لوگوں نے بچھائی یہ باتیں اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ نوازشریف کے سپاہی شہباز شریف نے ملکی ترقی کیلئے دن رات ایک کئے، ڈینگی آیا تو صحیح معنوں میں خادم اعلٰی بن کے دکھایا۔ میں جن وزیراعظم کو ظلم کی بھینٹ چڑھایا گیا ان کا مقدمہ آخری دم تک لڑوں گی۔ کب تک عوامی نمائندے جلاوطن ہوں گے اور کب تک جھوٹے مقدمے میں تین بار کے وزیراعظم رہنے والے کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالیں گے۔

نیب کا کوئی افسر جائیداد کی حقیقت جاننے کیلئے سعودی عرب نہیں گیا

کرپشن کیخلاف قانون کو فیصلہ کرنے دیں کہ کون غلط ہے، من پسند لوگوں کو قانون کا نام نہیں دیا جاتا۔ کیا انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ جج کی بداعمالیوں کی سزا کوئی اوربھگتے۔ نوازشریف کو ٹرائل کورٹ نے سزا دی اور انہیں انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔ سزا دینے کا پورا عمل ہی بدنیتی پر مبنی ہے۔ نیب کا کوئی افسر جائیداد کی حقیقت جاننے کیلئے سعودی عرب نہیں گیا۔ نوازشریف پر الزامات لگے کوئی ثبوت سامنے نہیں آئے۔

ہمارے خلاف منی لانڈرنگ کے بھی شرمناک الزامات لگے

سب جانتے ہیں پانامہ سے سفر شروع ہوا۔ تین مرتبہ ملک کا وزیراعظم رہنے والے کو 70 سال کی عمرمیں قید ہے اور کوٹ لکھپت میں قید ہے۔ ہم نے عدالت میں چار دہائیاں پرانے ثبوت دئیے۔ ہمارے پاس ٹھوس اور ناقابل تردید ثبوت ہیں۔ نوازشریف سرخرو ہوں گے۔ ہمارے خلاف منی لانڈرنگ کے بھی شرمناک الزامات لگے ہیں جن کا حقیقت سے دور کا بھی واسطہ نہیں۔

اس ویڈیو کے بعد سب کو پتہ چل گیا کہ منی لانڈرنگ کے الزامات میں کتنی حقیقت ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ویڈیو کے حوالے سے مریم نواز نے تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ اللہ اور اسکے بندے کے درمیان ہے۔ میں اس پر رائے نہیں دوں گی۔ عوام بہتر جانتے ہیں کہ سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا ہے۔

قبل ازیں مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا کہ امید ہے کہ مقتدر ادارے اور عدالت عظمٰی میاں نواز شریف کو انصاف دیں گے۔ تین مرتبہ کے وزیراعظم کو سلاخوں کے پیچھے رکھا گیا ہے۔ وہ صحیح معنوں میں سی پیک کے بانی ہیں۔ سابق وزیراعظم نے پاکستان کوایٹمی طاقت بنایا۔ انہیں ٹرائل کورٹ نے سزا سنائی۔ سزا کے حوالے سے بدترین مثال قائم کی گئی۔

متعلقہ خبریں

لاہور میں 19 سالہ ملازمہ کا بے رحمی…

لاہور کے علاقہ ماڈل ٹاؤن سے اغواء ہونے والی 19 سالہ گھریلو ملازمہ بازیاب نہ کرائی جا سکی…

9 گھنٹے

جیل سے اے سی، ٹی وی ہٹانے کی…

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکہ میں اتحاد…

10 گھنٹے
وزیراعظم عمران خان کا کیپٹل ارینا ون میں امریکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ

وعدہ خلافی کرنے پر لڑکی نے لڑکے کا…

لاہور کے قریب رائے ونڈ میں ایک خاتون نے شادی سے انکار پر نوجوان کو گولیاں مار دی…

13 گھنٹے

گٹر سے روٹی تلاش کرنے والے لوگ

کچھ لوگ گٹر کو صاف خرکے اپنا اور اپنے بچوں کے لیے حلال رزق تلاش کرتے ہیں لیکن…

17 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے