بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

لیگی رہنما مفتاح اسماعیل ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ کیوں گئے

142 Views 0 1 مہینہ
لیگی رہنما مفتاح اسماعیل ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ کیوں گئے
Posted at 19 جولائی-2019

کراچی۔ نیب راولپنڈی نے لیگی رہنما و سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی گرفتاری کیلئے پانچ رکنی نیب ٹیم کو ان کی کراچی میں رہائش گاہ بھیجا تھا۔ گھر پر موجود نہ ہونے پر وہ گرفتاری سے بچ گئے اور آج حفاظتی ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ نیب تحقیقات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں مگر نیب کی کارروائی بدنیتی پر مبنی ہے۔

Courtesy Twitter

عدالت میں پانچ لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم

مجھے گرفتاری کا خدشہ ہے لہٰذا میری حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔ آج سندھ ہائیکورٹ نے مفتاح اسماعیل اور سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق کی 7 روز کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی اور انہیں عدالت میں پانچ لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

شاہد خاقان جیسا مخلص شخص اس ملک کو دوبارہ نہیں ملے گا

مفتاح اسماعیل کی سندھ ہائیکورٹ میں آمد کے موقع پر نیب ٹیم بھی موجود تھی جو ان کی ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتاری کیلئے تیار بیٹھی تھی۔ قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ شاہد خاقان جیسا مخلص شخص اس ملک کو دوبارہ کبھی نہیں ملے گا۔

وہ شریف النفس اور ایماندار شخص ہے۔ مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ میرے گھر پر چھاپے مارنے کی ضرورت نہیں تھی۔ نیب نے پہلے بھی بلایا اور میں پیش بھی ہوا۔ آج عدالت میں بھی آیا ہوں۔ عدالت کے سامنے اپنی درخواست رکھوں گا عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی اسے تسلیم کروں گا۔

متعلقہ خبریں

مودی تم سری نگر میں جلسہ کر کے…

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول نے اسکردو میں جلسہ کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو چیلنج…

1 دن

ملک ریاض 25 ارب روپے کی قسط ادا…

اسلام آباد۔ وفاقی حکومت نے عدالت کے ذریعے بحریہ ٹاؤن سے رقم ادائیگی کیس کے پیسے مانگ لئے۔…

1 دن
ملک ریاض 25 ارب روپے کی قسط ادا کرے۔ سپریم کورٹ

پولیس سے ہاتھ پائی کرنے پر کیپٹن (ر)…

لاہور۔ پنجاب کی سیاست پر تین دہائیوں سے زائد حکمرانی کرنیوالی شریف فیملی آج خود معتوب بنی ہوئی…

2 دن
پولیس سے ہاتھ پائی کرنے پر کیپٹن (ر) پر مقدمہ درج

نیب کی 10 نئی انکوائریز اور دو انویسٹی…

اسلام آباد۔ ایک طرف نیب کے پر کاٹ کر اختیارات محدود کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں تو…

2 دن
نیب کی 10 نئی انکوائریز اور دو انویسٹی گیشنز کی منظوری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے