بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

جرائم تھم نہ سکے، کراچی پولیس چیف بدل دیا گیا

178 Views 0 1 مہینہ
جرائم تھم نہ سکے، کراچی پولیس چیف بدل دیا گیا
Posted at 15 جولائی-2019

کراچی۔ کہنے کو تو سندھ پولیس پاکستان کی دوسری بڑی پولیس فورس کا درجہ رکھتی ہے مگر سیاسی تعیناتیوں کی وجہ سے اس کی کارکردگی سب سے خراب رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سندھ رینجر کو شہر قائد میں امن و امان کی بحالی کیلئے آنا پڑا۔

Courtesy Twitter

سندھ پولیس آرڈر کا پہلا شکار ایڈیشنل آئی جی سندھ امیر شیخ بنے

اب کراچی کی امن و امان کی صورتحال کا کریڈٹ بڑی حد تک رینجر اور سیکیورٹی فورسز کو جاتا ہے جس نے شہر قائد کی روشنیاں بحال کیں۔ اب سندھ حکومت کو بھی کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کا خیال آ گیا ہے۔ نیا سندھ پولیس آرڈر دوبارہ پاس ہونے کے بعد یہ آرڈر باقاعدہ لاگو ہو گیا ہے۔

غلام نبی میمن نئے کراچی پولیس چیف ہوں گے

اس کے تحت گریڈ انیس سے اوپر تقرریوں اور تبادلوں کے اختیارات وزیر اعلٰی سندھ کو حاصل ہو گئے ہیں۔ سندھ پولیس آرڈر کا پہلا شکار ایڈیشنل آئی جی سندھ امیر شیخ بنے ہیں۔ انہیں آج کراچی پولیس چیف کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ غلام نبی میمن نئے کراچی پولیس چیف ہوں گے۔ انہیں سندھ حکومت کے خاصا قریب خیال کیا جاتا تھا۔ وہ گیارہ ماہ اس عہدے پر فائز رہے مگر دورانیہ ڈیڑھ برس بنتا تھا۔

متعلقہ خبریں

مودی تم سری نگر میں جلسہ کر کے…

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول نے اسکردو میں جلسہ کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو چیلنج…

1 دن

پولیس سے ہاتھ پائی کرنے پر کیپٹن (ر)…

لاہور۔ پنجاب کی سیاست پر تین دہائیوں سے زائد حکمرانی کرنیوالی شریف فیملی آج خود معتوب بنی ہوئی…

2 دن
پولیس سے ہاتھ پائی کرنے پر کیپٹن (ر) پر مقدمہ درج

حکومت کا نیب قانون میں ترمیم لانے کا…

اسلام آباد۔ نیب کا ادارہ مشرف دور میں حریفوں کو کنٹرول کرنے کیلئے وجود میں لایا گیا۔ بعد…

2 دن
حکومت کا نیب قانون میں ترمیم لانے کا فیصلہ

قائمہ کمیٹی نے سول پروسیجر ترمیمی بل منظور…

اسلام آباد۔ بہت دیر کر دی مہربان آتے آتے۔ پی ٹی آئی حکومت کو قائم ہوئے ایک سال…

2 دن
قائمہ کمیٹی نے سول پروسیجر ترمیمی بل منظور کر لیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے