بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

جعلی ٹرسٹ ڈیڈ میں مریم کیخلاف نیب کی درخواست کیوں خارج ہوئی

158 Views 0 1 مہینہ
جعلی ٹرسٹ ڈیڈ میں مریم کیخلاف نیب کی درخواست کیوں خارج ہوئی
Posted at 19 جولائی-2019

اسلام آباد۔ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کیخلاف مریم نواز کی مبینہ متنازع ویڈیو وائرل کرنے کے بعد ان کیخلاف احتساب عدالت میں نیب نے جعلی ڈیڈ کیس دوبارہ کھولنے کی درخواست دائر کی تھی۔ آج انکی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ بارہ لیگی کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا جن میں دو خواتین بھی شامل تھیں۔

احتساب کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران جج محمد بشیر نے جعلی ٹرسٹ ڈیڈ میں مریم نواز کیخلاف نیب کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کر دی۔ سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی ذاتی طور پر احتساب کورٹ کے روبرو پیش ہوئیں۔

ذاتی طور پر احتساب کورٹ کے روبرو پیش ہوئیں

نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر نے فرد جرم سے متعلق احتساب عدالت کا پرانا حکم نامہ پڑھ کر سنایا اورموقف اختیار کیا کہ عدالت کے اس حکم نامے کو مریم نے کہیں چیلنج نہیں کیا۔ جعلی ٹرسٹ ڈیڈ سے متعلق حکم نامہ موجود ہو تو 30 دن کے اندر کارروائی لاگو نہیں ہوتی۔ لہٰذا اس حکم نامے کی روشنی میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پر کارروائی کی جائے۔

دوران سماعت مریم نواز نے بولنے کی اجازت مانگی

دوران سماعت مریم نواز نے بولنے کی اجازت مانگی تو جج محمد بشیر نے کہا کہ آپ اپنے وکیل کو بولنے دیں۔ ان کے وکیل امجد پرویز نے نیب درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے تحت فیصلہ سنائے جانے کے 30 دن کے اندر رجوع کرنا ضروری ہوتا ہے جو نہیں کیا گیا۔ احتساب کورٹ نے خود اپنے اختیار کا استعمال کرتے ہوئے جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پر ان کی موکلہ کو کوئی نوٹس نہیں کیا۔

نیب اپیل کا حق فیصلے کے تیس روز بعد کھو چکا ہے

نیب اپیل کا حق فیصلے کے تیس روز بعد کھو چکا ہے اور یہ درخواست ناقابل سماعت ہے۔ احتساب کورٹ کے جج محمد بشیر نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا جو کچھ ہی دیر بعد سنا دیا گیا۔ احتساب کور ٹ کے جج محمد بشیر نے کہا کہ اس کیس میں سزا کیخلاف مریم نواز کی اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔

اپیل کا فیصلہ ہونے تک ٹرسٹ ڈیڈ پر کارروائی نہیں ہو سکتی

اپیل کا فیصلہ ہونے تک ٹرسٹ ڈیڈ پر کارروائی نہیں ہو سکتی۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر مریم نواز نے بے گناہ نواز شریف کو رہا کرو کے پرنٹ والی شرٹ پہن رکھی تھی۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ نوازشریف کیلئے اللہ ہی کافی ہے۔ قبل ازیں مریم نواز کی پیشی کے موقع پر کیپٹن ر صفدر، مریم اورنگ زیب اور پرویز رشید بھی ان کے ہمراہ تھے۔

کارکنوں کی بڑی تعداد کشمیر ہائی وے پر پہنچی۔ اس موقع پر پولیس نے بارہ کارکنوں کو گزرفتار کر لیا۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کارکنوں کی گرفتاری کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

متعلقہ خبریں

بڑے ٹریفک حادثے کا بڑا مجرم اب بچ…

لاہور۔ پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی۔ یہ پنجاب پولیس کا سلوگن ہے مگر اسکی اصلی روح…

2 گھنٹے
بڑے ٹریفک حادثے کا بڑا مجرم اب بچ نہیں پائے گا

وسیم اختر کی واڈا کے بیان پر وفاقی…

کراچی۔ کراچی ایک ایسا میٹروپولیٹن شہر ہے جو پچھلے کئی سال سے مسائلستان بنا ہوا ہے۔ کراچی کے…

3 گھنٹے
وسیم اختر کی واڈا کے بیان پر وفاقی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی

مودی تم سری نگر میں جلسہ کر کے…

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول نے اسکردو میں جلسہ کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو چیلنج…

2 دن

ملک ریاض 25 ارب روپے کی قسط ادا…

اسلام آباد۔ وفاقی حکومت نے عدالت کے ذریعے بحریہ ٹاؤن سے رقم ادائیگی کیس کے پیسے مانگ لئے۔…

2 دن
ملک ریاض 25 ارب روپے کی قسط ادا کرے۔ سپریم کورٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے