بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

25-August-2019

اسلام آباد کے نوجوان کا والدین سے پیسے ہتھیانے کیلئے اپنے ہی اغوا کا ڈرامہ

245 Views 0 3 مہینے
اسلام آباد کے نوجوان کا والدین سے پیسے ہتھیانے کیلئے اپنے ہی اغوا کا ڈرامہ
Posted at 10 جون-2019


اسلام آباد۔ جدید ترقی یافتہ دور میں انسانی خون کتنا سفید ہو چکا ہے۔ اس کا اندازہ اسلام آباد کے شمریز نامی نوجوان کی اس حرکت سے لگایا جا سکتا ہے جس نے والدین سے پیسے بٹورنے کیلئے گھر سے غائب ہو کر اپنے ہی اغوا کا ڈرامہ رچایا اور والد سے بیس لاکھ روپے تاوان مانگ لیا۔

یہ انوکھا واقعہ تھانہ سہالہ کی حدود میں پیش آیا

باپ نے مقدمہ درج کروا کر بیٹے کو گرفتار کروا دیا ہے۔ اس انوکھے واقعے نے معاشرے میں بڑھتی ہوئی خونی رشتوں میں دڑار کو بھی بے نقاب کر دیا ہے۔ یہ انوکھا واقعہ تھانہ سہالہ کی حدود میں پیش آیا۔ شمریز نامی نوجوان کو اپنے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرائے جانے پر پشاور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

نوجوان نے اپنے والد سے بیس لاکھ روپے اپنے ہی اغواء کا ڈرامہ رچا کر مانگنے کا اعتراف کر لیا۔ پولیس نے ملزم شمریز کیخلاف ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ اسلام آباد پولیس اس پہلو پر بھی تحقیق کر رہی ہے کہ ملزم نے پیسے ہتھیانے کیلئے تنہا کوشش کی یا اسکے ساتھ کوئی شریک جرم بھی تھا۔

متعلقہ خبریں

بڑے ٹریفک حادثے کا بڑا مجرم اب بچ…

لاہور۔ پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی۔ یہ پنجاب پولیس کا سلوگن ہے مگر اسکی اصلی روح…

20 گھنٹے
بڑے ٹریفک حادثے کا بڑا مجرم اب بچ نہیں پائے گا

پولیس سے ہاتھ پائی کرنے پر کیپٹن (ر)…

لاہور۔ پنجاب کی سیاست پر تین دہائیوں سے زائد حکمرانی کرنیوالی شریف فیملی آج خود معتوب بنی ہوئی…

3 دن
پولیس سے ہاتھ پائی کرنے پر کیپٹن (ر) پر مقدمہ درج

خضدار میں قبائلی رہنما سمیت 4 افراد قتل

کوئٹہ۔ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر پاک فوج نے بڑی حد تک قابو پا لیا…

1 ہفتہ
خضدار میں قبائلی رہنما سمیت 4 افراد قتل

لاہور پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت

لاہور۔ لوئر مال پولیس سٹیشن کی حوالات میں بند ملزم پراسرار طور پر جاں بحق ہو گیا۔ شان…

1 ہفتہ
لاہور پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے