بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

18-August-2019

ہسپتالوں کے تلف شدہ فضلے سے لاہور میں پلاسٹک کے سامان کی تیاری کی جاتی ہے

179 Views 0 2 مہینے
ہسپتالوں کے تلف شدہ فضلے سے لاہور میں پلاسٹک کے سامان کی تیاری کی جاتی ہے
Posted at 28 جون-2019

لاہور۔ ہسپتالوں کا تلف شدہ فضلا اٹھانے والا مافیا اسے ٹھکانے لگانے کے بجائے کہاں استعمال کر رہا ہے۔ اسے سوچ کر عوام میں جھرجھری آ جاتی ہے۔ جی ہاں لاہور کے ہسپتالوں سے روزانہ ٹنوں فضلے کو اٹھا کر ٹھکانے لگانے کے بجائے ری سائیکل کرنیوالا ایک یونٹ پکڑا گیا ہے۔ اس ری سائیکل کئے جانیوالے میٹریل سے پلاسٹک کی اشیاء بنائی جاتی ہیں۔

Courtesy Sama

یہ یونٹ شادباغ میں آپریٹ کیا جا رہا ہے

اس ری سائیکل میٹریل سے پلاسٹک کے تھیلے بھی بنائے جاتے ہیں جن سے لاہور کے شہری مہلک بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ یہ یونٹ لاہور کے معروف علاقے شادباغ میں آپریٹ کیا جا رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے یونٹ پر چھاپہ مارا تو پانچ سو کلوگرام ری سائیکل میٹریل چھاپہ مار ٹیم کو ملا۔

میٹریل کو تلف کرنے کیلئے چلڈرن ہسپتال بھیجوا دیا گیا

میٹریل کو تلف کرنے کیلئے چلڈرن ہسپتال بھیجوا دیا گیا ہے۔ ضلعی حکام کا کہنا ہے کہ مضر صحت ری سائیکل میٹریل مارکیٹ میں فروخت کیا جاتا تھا جہاں اس سے پلاسٹک کی مختلف مصنوعات تیار کی جاتی ہیں۔ جائے وقوع سے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈی سی او لاہور صالحہ سعید کا کہنا ہے کہ اب تک لاہور میں ہسپتالوں کے فضلے کو ری سائیکل کرنیوالے 6 مختلف علاقوں سے یونٹس پکڑے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جولائی میں محض 30 گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئی

ریونیو میں کمی کے باعث محکمہ ایکسائز کو ٹیکس اہداف حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا، گزشتہ برس…

14 گھنٹے

مارکیٹ 29 ہزار کی نفسیاتی حد سے گر…

کراچی۔ ایم آئی ایف کے پروگرام میں جانے کے بعد توقع کی جا رہی تھی کہ سٹاک مارکیٹ…

21 گھنٹے
مارکیٹ 29 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی گر گئی

خضدار میں قبائلی رہنما سمیت 4 افراد قتل

کوئٹہ۔ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر پاک فوج نے بڑی حد تک قابو پا لیا…

23 گھنٹے
خضدار میں قبائلی رہنما سمیت 4 افراد قتل

لاہور پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت

لاہور۔ لوئر مال پولیس سٹیشن کی حوالات میں بند ملزم پراسرار طور پر جاں بحق ہو گیا۔ شان…

24 گھنٹے
لاہور پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے