بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

17-June-2019

حمزہ شہباز عبوری ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر دھڑ لئے گئے

40 Views 0 6 دن
حمزہ شہباز عبوری ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر دھڑ لئے گئے
Posted at 11 جون-2019

لاہور۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی ڈویژن بینچ کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رہنما حمزہ شہباز شریف کی عبوری ضمانت مسترد ہونے پر نیب لاہور نے انہیں گرفتار کر لیا۔ سیاسی تجزیہ نگار عیدالفطر کے بعد کئی بڑے رہنماؤں کی گرفتاری کی پیش گوئی کر رہے تھے۔ کل سابق صدر آصف زرداری کو گرفتار کیا گیا۔

آج پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رہنما حمزہ شہباز کو بھی گرفتار کر لیاگیا۔ حمزہ شہباز شریف کی آج لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس مظاہر علی اکبر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ حمزہ شہباز وکلا کے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ انکے وکیل سلمان بٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ نیب قانون کے تحت انکوائری مکمل ہونے تک وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کئے جا سکتے۔

Courtesy Dunya Tv

متعدد فیصلوں میں موجود ہے کہ انکوائری کے دوران ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا

ابھی منی لانڈرنگ کیس کی انکوائری کی جا رہی ہے۔ میرا موکل تفتیشی ٹیم کے ساتھ پورا تعاون کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متعدد فیصلوں میں موجود ہے کہ انکوائری کے دوران ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔ اس پر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ فیصلہ آئین اور قانون کے تحت ہو گا۔

Courtesy Express

فنانشل مانیٹرنگ ٹیم نے منی لانڈرنگ کی نشاندہی کی

عدالت مکمل انصاف کریگی۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ حمزہ شہباز کے وارنٹ گرفتاری قانون کے تحت جاری کئے گئے۔ فنانشل مانیٹرنگ ٹیم نے ان کی منی لانڈرنگ کی نشاندہی کی۔ نیب پراسیکیوٹر نے شہباز شریف فیملی کے اثاثوں کی تفصیل بھی عدالت میں جمع کرائی۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ شہباز شریف فیملی کے اثاثے آمدن سے کہیں زیادہ ہے۔

پچھلے سال شہباز فیملی کے اثاثوں میں اربوں کا اضافہ ہوا

منی لانڈرنگ کیس میں صرف حمزہ شہباز کا نام شامل نہیں ہے بلکہ شہباز شریف، نصرت شہباز اور سلمان شہباز کے نام بھی شامل ہیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ پچھلے سال شہباز شریف فیملی کے اثاثوں میں اربوں کا اضافہ ہوا مگر حمزہ شہباز آمدن سے زائد اثاثوں کا ثبوت فراہم نہیں کر سکے۔

نیب پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ 2018ء میں حمزہ شہباز کے اثاثے 41 کروڑ ڈیکلیئر کئے گئے، وہ 38 کروڑ کے اثاثے ثابت نہیں کر سکے۔ انہوں نے غیر قانونی طریقے سے پیسے دبئی اور انگلینڈ بھجوائے۔ 40 افراد شہباز شریف فیملی کے ساتھ منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے، دو منی ایکس چینجر کو پاکستان میں گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ پیسے بھیجنے والے 38 لوگ انکاری ہیں مگر پیسے انہی کے اکاؤنٹ سے منتقل کئے گئے۔ حمزہ شہباز بیرون ملک سے بھجوائے گئے پیسوں کے ذرائع بتانے سے قاصر ہیں۔

متعلقہ خبریں

صوبائی وزیر لائیو سٹاک سندھ عبدالباری پتافی مستعفی…

کراچی۔ گھوٹکی 205 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد بخش مہر کے کورننگ امیدوار صوبائی وزیر لائیو سٹاک…

5 گھنٹے
اس نشست پر انتخاب 18 جولائی کو منعقد ہو گا

بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ میں مسلسل ساتویں شکست…

لندن۔ ایک دور میں بھارتی ٹیم پاکستان کے ہاتھوں پہ در پے شسکتوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی…

5 گھنٹے
بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ میں مسلسل ساتویں شکست پر پاکستانی شائقین سراپا احتجاج

بلاول بھٹو زرداری آج مولانا فضل الرحمان سے…

اسلام آباد۔ اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریاں اور عوام دشمن بجٹ کو ناکام بنانے کیلئے اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان…

6 گھنٹے
بلاول بھٹو زرداری آج مولانا فضل الرحمان سے ملکی صورتحال پر اہم ملاقات کریں گے

وزیراعظم عمران خان کا روزانہ پارلیمنٹ ہاؤس میں…

اسلام آباد۔ قفل ٹوٹا خدا خدا کر کے۔ وزیراعظم پاکستان عمران نے بالاخر روزانہ پارلیمنٹ میں آنے اور…

7 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے