بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

فیس بک پرسابق آرمی چیف کی فیملی سے متعلق گمراہ کن تصاویراپ لوڈ کرنے کا معاملہ

135 Views 0 1 مہینہ
فیس بک پر سابق آرمی چیف کی فیملی سے متعلق گمراہ کن تصاویر اپ لوڈ کرنے کا معاملہ
Posted at 18 جولائی-2019

اسلام آباد۔ سپیشل جوڈیشل مجسریٹ کا جنرل ریٹائرڈ اشفاق پرویز کیانی کی فیملی کو بدنام کرنیوالے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عامر رضا بیٹو کے روبرو ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے درخواست دائر کی۔ اس درخواست میں کہا گیا ہے کہ 26 جولائی 2018ء کو سوشل میڈیا پر امریکی فوجی کیساتھ چند لڑکیوں کی تصاویر وائرل ہونے کی رپورٹ ملی

مذکورہ تصاویر صدیق بٹ اکاؤنٹ سے اپ لوڈ کی گئیں

۔ایف آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کی پوسٹ میں سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی بیٹی کی شادی امریکی فوجی سے ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر مذکورہ تصاویر صدیق احمد بٹ نامی اکاؤنٹ سے اپ لوڈ کی گئیں۔

مواد اپ لوڈ کرنیوالے اکاؤنٹ پرٹیکنیکل تحقیقات مکمل

سوشل میڈیا پر سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے خاندان کیخلاف کمنٹس بھی کئے گئے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کا کہنا ہے کہ سابق آرمی چیف کیخلاف مواد اپ لوڈ کرنیوالے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تمام ٹیکنیکل تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں۔ ملزم شفیق بٹ سپر ٹاؤن ڈیفنس لاہور کا رہائشی ہے۔ ملزم نے ایف آئی اے میں پیشی کے دوران مذکورہ تصاویر کو اپ لوڈ کرنے کا اعتراف کیا۔

اس نے اعتراف کیا کہ اس نے لاپرواہی اور غلطی سے مذکورہ تصاویر کو سابق آرمی چیف کے خاندان سے منسوب کیا۔ ملزم کے قبضہ سے تمام ڈیجیٹل میڈیا مواد برآمد کر لیا گیا۔ ملزم صدیق بٹ نے جان بوجھ کر فیس بک پر سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کیخلاف مواد اپ لوڈ کیا۔ ملزم کیخلاف ضابطہ فوجداری کی دفعہ 155 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

ملک ریاض 25 ارب روپے کی قسط ادا…

اسلام آباد۔ وفاقی حکومت نے عدالت کے ذریعے بحریہ ٹاؤن سے رقم ادائیگی کیس کے پیسے مانگ لئے۔…

1 دن
ملک ریاض 25 ارب روپے کی قسط ادا کرے۔ سپریم کورٹ

آئی پی پیز کی ناجائز وصولیوں کا انکشاف

اسلام آباد۔ ایک دور میں ڈاکے باقاعدہ ناکے لگا کر ڈالے جاتے تھے۔ ہر علاقے میں ڈاکوؤں کی…

1 دن
آئی پی پیز کی 40 ارب ناجائز وصولیوں کا انکشاف

پولیس سے ہاتھ پائی کرنے پر کیپٹن (ر)…

لاہور۔ پنجاب کی سیاست پر تین دہائیوں سے زائد حکمرانی کرنیوالی شریف فیملی آج خود معتوب بنی ہوئی…

2 دن
پولیس سے ہاتھ پائی کرنے پر کیپٹن (ر) پر مقدمہ درج

پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

اسلام آباد۔ کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی ایجاد نے سائنس کی دنیا میں حیرت انگیز ترقی کی۔ اب پوری…

2 دن
پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے