بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

دوسری شادی کرنیوالے شوہر کو پہلی بیوی نے ایسی سزا دی کہ برسوں یاد رہے

174 Views 0 1 مہینہ
دوسری شادی کرنیوالے شوہر کو پہلی بیوی نے ایسی سزا دی کہ برسوں یاد رہے
Posted at 15 جولائی-2019

لاہور۔ پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنا دلہے میاں کو مہنگا پڑ گیا۔ پہلی بیوی نے انصاف کے حصول کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تو عدالت نے بھی ایسی سزا سنائی کہ دولہے میاں کے چودہ طبق روشن ہو گئے۔

بغیر اجازت شادی کرنا ایک قابل دست اندازی جرم ہے

لاہور کے علاقے اچھرہ کی رہائشی شمیم بی بی کو اپنے شوہر راشد کی دوسری شادی کا پتہ چلا تو وہ انصاف کیلئے عدالت پہنچ گئی اور درخواست میں موقف اختیار کیا کہ شوہر نے اس کی اجازت کے بغیر دوسری شادی رچالی ہے اور بغیر اجازت شادی کرنا ایک قابل دست اندازی جرم ہے۔

نویلے دلہے پر جرم ثابت ہونے کی بنا پر 11 ماہ کیلئے جیل کی ہوا کھانے بھیج دیا

جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ امان اللہ بھٹی نے نئے نویلے دلہے پر جرم ثابت ہونے کی بنا پر 11 ماہ کیلئے جیل کی ہوا کھانے بھیج دیا اور اس کے ساتھ ساتھ اڑھائی لاکھ روپے جرمانہ بھی کر دیا۔ دوسری شادی کا خیال دل میں سجانے والے راشد کا حال دیکھ لیں کہ دوسری شادی کے جرم میں نہ صرف جیل میں چکی پیسنی پڑے گی بلکہ بھاری جرمانے کا بھی بندوبست کرنا ہو گا۔

واضح رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے دوسری شادی کرنے والے شخص کیلئے نہ صرف بیوی بلکہ میرج کورٹ سے بھی اجازت لینے کا حکم دے رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں

ملک ریاض 25 ارب روپے کی قسط ادا…

اسلام آباد۔ وفاقی حکومت نے عدالت کے ذریعے بحریہ ٹاؤن سے رقم ادائیگی کیس کے پیسے مانگ لئے۔…

1 دن
ملک ریاض 25 ارب روپے کی قسط ادا کرے۔ سپریم کورٹ

پولیس سے ہاتھ پائی کرنے پر کیپٹن (ر)…

لاہور۔ پنجاب کی سیاست پر تین دہائیوں سے زائد حکمرانی کرنیوالی شریف فیملی آج خود معتوب بنی ہوئی…

2 دن
پولیس سے ہاتھ پائی کرنے پر کیپٹن (ر) پر مقدمہ درج

نیب کی 10 نئی انکوائریز اور دو انویسٹی…

اسلام آباد۔ ایک طرف نیب کے پر کاٹ کر اختیارات محدود کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں تو…

2 دن
نیب کی 10 نئی انکوائریز اور دو انویسٹی گیشنز کی منظوری

مریم نواز کی عدالت سے روانگی کے موقع…

لاہور۔ چودھری شوگر ملز کیس میں آج مریم نواز اور یوسف عباس کی احتساب کورٹ لاہور میں پیشی…

3 دن
مریم نواز کی عدالت سے روانگی کے موقع پر شدید بدنظمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے