بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

ڈیرہ غازیخان پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کے بعد خودکش بم دھماکہ میں 6 افراد شہید

153 Views 0 1 مہینہ
ڈیرہ غازیخان پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کے بعد خودکش بم دھماکہ میں 6 افراد شہید
Posted at 21 جولائی-2019

ڈیرہ اسماعیل خان۔ دہشت گردی کیخلاف پاک فوج اور پولیس نے شہادتوں کی ایک نئی داستان رقم کی۔ ابھی تک یہ سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ تازہ واقعہ ڈیرہ غازی خان کے علاقہ کوٹلہ سیداں کے قریب پیش آیا۔ اس واقعہ میں دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا۔

Courtesy Dawn

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا

اس فائرنگ کی زد میں آ کر دو اہلکار شہید ہو گئے۔ اسی دوران زخمیوں کو منتقل کرنے کے دوران ہسپتال کے مرکزی دروازے پر خودکش حملہ ہو گا جس میں مزید 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کوٹلہ سیداں کے قریب پولیس چیک پوسٹ پر اہلکار معمول کی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

اس کے نتیجے میں دو اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ واردات کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے مگر سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر دہشت گردوں کیخلاف سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ دوسری جانب چیک پوسٹ پر زخمی ہونیوالوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تو اس کے مرکزی گیٹ پر برقع پوش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

اس کے نتیجے میں 4 افراد مزید جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔ متعدد زخمیوں کو سی ایم ایچ ہسپتال بھجوا دیا گیا۔ ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کا کہنا ہے کہ ہسپتال کے گیٹ پر ہونیوالا دھماکہ آئی ای ڈی تھا۔ اس دھماکے میں سات سے آٹھ کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

آئی پی پیز کی ناجائز وصولیوں کا انکشاف

اسلام آباد۔ ایک دور میں ڈاکے باقاعدہ ناکے لگا کر ڈالے جاتے تھے۔ ہر علاقے میں ڈاکوؤں کی…

1 دن
آئی پی پیز کی 40 ارب ناجائز وصولیوں کا انکشاف

پولیس سے ہاتھ پائی کرنے پر کیپٹن (ر)…

لاہور۔ پنجاب کی سیاست پر تین دہائیوں سے زائد حکمرانی کرنیوالی شریف فیملی آج خود معتوب بنی ہوئی…

2 دن
پولیس سے ہاتھ پائی کرنے پر کیپٹن (ر) پر مقدمہ درج

پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

اسلام آباد۔ کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی ایجاد نے سائنس کی دنیا میں حیرت انگیز ترقی کی۔ اب پوری…

2 دن
پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

اہم انٹرنیشنل ائرپورٹ پر برقی نظام لگانے کا…

لاہور۔ جدید ٹیکنالوجی سے جہاں انسانی زندگیوں کو حادثات سے بچانا ممکن ہے وہاں ایسے خطرات کو کم…

4 دن
اہم انٹرنیشنل ائرپورٹ پر برقی نظام لگانے کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے