بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-July-2019

چشتیاں سے لیگی ایم این اے احسان الحق باجوہ پر اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج

73 Views 0 3 ہفتے
اس معاملے کی انکوائری اینٹی کرپشن میں چل رہی تھی
Posted at 6 جولائی-2019

چشتیاں۔ مسلم لیگ ن کی قیادت ہی نہیں اب مسلم لیگی اراکین پارلیمنٹ بھی کڑے احتساب کی زد میں آنا شروع ہو گئے ہیں۔ چار دہائیاں پنجاب پر حکومت کرنیوالی مسلم لیگ ن کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو حکومتی سرپرستی کے بغیر رہنا پڑ رہا ہے۔ اب پٹوار خانہ، تھانہ اور کچہری انکی دسترس سے باہر ہو گئے ہیں۔

Courtesy Samaa

عرصہ دراز سے محکمہ انہار اور محکمہ مال کی ملی بھگت سے سرکاری اراضی پر قبضہ کیا ہوا تھا

یہی وجہ ہے کہ اب یا تو مسلم لیگ ن کے اراکین حکومت کی طرف رجوع کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں یا ان کیخلاف مختلف بے ضابطگیوں پر مقدمات درج ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ اب چشتیاں میں قبضہ مافیا کیخلاف جاری آپریشن میں ایم این اے احسان الحق باجوہ سمیت 17 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

معاملے کی انکوائری اینٹی کرپشن میں چل رہی تھی

انہوں نے عرصہ دراز سے محکمہ انہار اور محکمہ مال کی ملی بھگت سے سرکاری اراضی پر قبضہ کیا ہوا تھا۔ گزشتہ دنوں ڈپٹی کمشنر کے حکم پر انتظامیہ نے قبضہ واگزار کروا لیا ہے۔ اس معاملے کی انکوائری اینٹی کرپشن میں چل رہی تھی۔

ملزمان محکمہ انہار کے افسران سے ملکر چودہ سو ایکڑ اراضی پر قابض تھے۔ ملزمان عرصہ دراز سے سرکاری رقبے پر کاشت کاری بھی کرتے تھے۔ ایم این اے احسان الحق باجوہ سمیت 17 افراد نے سرکار خزانے کو کروڑوں کا ٹیکہ لگایا۔

متعلقہ خبریں

لاہور میں 19 سالہ ملازمہ کا بے رحمی…

لاہور کے علاقہ ماڈل ٹاؤن سے اغواء ہونے والی 19 سالہ گھریلو ملازمہ بازیاب نہ کرائی جا سکی…

9 گھنٹے

جیل سے اے سی، ٹی وی ہٹانے کی…

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکہ میں اتحاد…

10 گھنٹے
وزیراعظم عمران خان کا کیپٹل ارینا ون میں امریکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ

وعدہ خلافی کرنے پر لڑکی نے لڑکے کا…

لاہور کے قریب رائے ونڈ میں ایک خاتون نے شادی سے انکار پر نوجوان کو گولیاں مار دی…

13 گھنٹے

سینیٹ کا اجلاس شروع ہونے کے کچھ منٹوں…

اسلام آباد۔ سب سے بڑا قانون ساز ادارہ سینیٹ کا اجلاس آج شروع ہونے کے کچھ ہی دیر…

17 گھنٹے
سینیٹ کا اجلاس شروع ہونے کے کچھ منٹوں بعد ہی ملتوی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے