بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-July-2019

چار مسلح افراد نے جاوید اقبال کو عادل کے اغوا سے روکنے پر گولی مار کر قتل کر دیا

57 Views 0 2 ہفتے
چار مسلح افراد نے جاوید اقبال کو عادل کے اغوا سے روکنے پر گولی مار کر قتل کر دیا
Posted at 13 جولائی-2019

فیروزوالا۔ آج فیروزوالا کچہری کے نزدیک پیشی پر آنیوالے شرقپور ضلع شیخوپورہ کے رہائشی جاوید اقبال جٹ کو چار افراد نے پستول سے فائر کر کے شدید زخمی کر دیا۔ زخمی جاوید اقبال میوہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

Courtesy Twitter

زخمی جاوید اقبال میوہسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا

یہ افسوس ناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقتول جاوید اقبال اپنے بیٹے انیس اور بھانجے عادل والد جہانگیر کے ساتھ فیروزوالا کچہری سے پیشی کے بعد سروس روڈ پر جا رہے تھے کہ چار ملزمان محمد ارشد، شفاقت علی، محمد اشرف اور دیگر مسلح ہو کر آ گئے اور عادل کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے جانے کی کوشش کی۔

مقتول کے بیٹے انیس کی مدعیت میں مقدمہ درج

جاوید اقبال نے عادل کو ملزمان سے چھڑانے کی کوشش کی تو ملزم شفاقت علی نے پسٹل سے فائر مار کر اسے شدید زخمی کر دیا۔ زخمی جاوید اقبال میوہسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ پولیس تھانہ فیروزوالا نے مقتول کے بیٹے انیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتش شروع کر دی۔۔

متعلقہ خبریں

لاہور میں 19 سالہ ملازمہ کا بے رحمی…

لاہور کے علاقہ ماڈل ٹاؤن سے اغواء ہونے والی 19 سالہ گھریلو ملازمہ بازیاب نہ کرائی جا سکی…

9 گھنٹے

وعدہ خلافی کرنے پر لڑکی نے لڑکے کا…

لاہور کے قریب رائے ونڈ میں ایک خاتون نے شادی سے انکار پر نوجوان کو گولیاں مار دی…

13 گھنٹے

گٹر سے روٹی تلاش کرنے والے لوگ

کچھ لوگ گٹر کو صاف خرکے اپنا اور اپنے بچوں کے لیے حلال رزق تلاش کرتے ہیں لیکن…

17 گھنٹے

سینیٹ کا اجلاس شروع ہونے کے کچھ منٹوں…

اسلام آباد۔ سب سے بڑا قانون ساز ادارہ سینیٹ کا اجلاس آج شروع ہونے کے کچھ ہی دیر…

17 گھنٹے
سینیٹ کا اجلاس شروع ہونے کے کچھ منٹوں بعد ہی ملتوی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے