بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-September-2019

آئندہ پولیس تشدد کی ویڈیو نہ بنے، تھانوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

88 Views 0 1 ہفتہ
آئندہ پولیس تشدد کی ویڈیو نہ بنے، تھانوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد
Facebook
Posted at 9 ستمبر-2019

لاہور۔ اے آئی جی آپریشنز نے صوبے بھر میں پولیس اہلکاروں پر موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی۔ایس ایچ او سے نیچے کوئی اہلکار فون استعمال نہیں کرے گا۔ مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ وزیراعلٰی پنجاب نے پولیس تشدد واقعات پر برہمی کا اظہار کیا۔ اعلٰی افسران کی سرزنش کی کہ آئندہ ایسا کوئی واقعہ برداشت نہیں کیا جائیگا۔

ویڈیو وائرل کرنے کے واقعات میں پولیس کے اندر کے اہلکار شامل ہوتے ہیں

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلٰی پولیس افسران سمجھتے ہیں کہ ویڈیو وائرل کرنے کے واقعات میں پولیس کے اندر کے اہلکار شامل ہوتے ہیں۔ جو موبائل فون پر متنازع ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کر دیتے ہیں۔

اب تھانے میں ایس ایچ او سے نیچے کوئی بھی اہلکار اینڈرائیڈ فون استعمال نہیں کرے گا۔ آئندہ تھانوں میں سائلین اور میڈیا کو بھی موبائل فون کے استعمال پر پابندی ہو گی۔ واضح رہے پچھلے چند دنوں میں تھانوں کے اندر پولیس تشدد کے واقعات کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عوام میں پنجاب پولیس کیخلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے آئی جی پنجاب کیپٹن ر عارف نواز خان نے تمام تھانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگوائے مگر پولیس اہلکاروں نے اپنے ہی چیف کے احکامات ہوامیں اڑا دئیے۔

متعلقہ خبریں

شہری پر بدترین تشدد کرنیوالے ڈولفن اہلکار معطل

لاہور۔ پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی۔ ڈولفن فورس کا قیام سٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئے…

4 دن
شہری پر بدترین تشدد کرنیوالے ڈولفن اہلکار معطل

پولیس ریفارمز، اے ایس پیز بطور ایس ایچ او کام کریں گے

لاہور۔ پی ٹی آئی حکومت الیکشن 2018ء میں پنجاب میں پولیس اصلاحات کا نعرہ لگا کر اقتدار میں…

1 ہفتہ
پولیس ریفارمز، اے ایس پیز بطور ایس ایچ او کام کریں گے

موبائل فون پر پابندی لگانے والے آپ کون، آئی جی پنجاب کو…

لاہور۔ کہنے کو پنجاب پولیس دنیا کی چند بڑی فورسز میں سے ایک ہے مگر پچھلے دو تین…

1 ہفتہ
موبائل فون پر پابندی لگانے والے آپ کون، آئی جی پنجاب کو نوٹس

اب راولپنڈی کے تھانوں میں سمارٹ موبائل فون لانا جرم ہو گا

راولپنڈی۔ آج کل پنجاب پولیس کو پولیس گردی کے الزامات کی وجہ سے کڑی تنقید کا سامنا ہے۔…

1 ہفتہ
اب راولپنڈی کے تھانوں میں سمارٹ موبائل فون لانا جرم ہو گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے