بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-July-2019

اگر کسی نے قوم کی دولت لوٹی تو سزا کا نظام بنانا آئینی حق ہے۔ سابق وزیر خزانہ

137 Views 0 1 مہینہ
اگر کسی نے قوم کی دولت لوٹی تو سزا کا نظام بنانا آئینی حق ہے۔ سابق وزیر خزانہ
Posted at 20 جون-2019

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان اقتدار میں آنے سے پہلے اسد عمر کو اپنی جماعت کا ارسطو اور پارٹی کا برین کہتے تھے مگر اقتدار میں آتے ہی سب سے پہلے ان کی چھٹی کرائی۔ وزیراعظم نے انہیں کابینہ میں دوسری وزارت دینے کی پیش کش بھی کی جسے موصوف نے مسترد کر دیا۔ اب بھی پی ٹی آئی اور عمران خان کے وفادار ہیں مگر وفاقی کابینہ پر اپنی ہی حکومت کو آئینہ دکھا دیا۔

قومی اسمبلی میں پی پی چیئرمین آصف زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ منہ نہ کھلواؤ مجھے پتہ ہے کہ کیا چوری کی گئی ہے۔ اگر جرم سرزد ہوا ہے تو قومی دولت لوٹنے والوں کیلئے سزا کا نظام بنانا آئینی حق ہے۔ سزا و جزا کا سلسلہ اللہ کی طرف سے بھی ہے۔ اگر پکڑ دھکڑ سیاسی انتقام کے لئے ہو رہی ہے تو یہ اچھی چیز نہیں ہے۔

Courtesy Express

اگر پکڑ دھکڑ سیاسی انتقام کے لئے ہو رہی ہے تو یہ اچھی چیز نہیں

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ معیشت میں ایک دو نہیں کئی مسائل ہیں جو برسوں سے چلے آ رہے ہیں۔ سلیم مانڈی والا وزارت خزانہ چھوڑ کر گئے تو ایک سال کا ڈھائی ارب روپے خسارہ تھا۔ ن لیگ کی حکومت والے معیشت کی مہلک اور لاعلاج بیماری چھوڑ کر گئے۔ ہماری حکومت نے دس ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 70 فیصد کمی کی ہے۔

چینی کی قیمت بڑھانے پر تحقیقات ہونی چاہئیں

انہوں نے اپنی ہی حکومت کو وفاقی بجٹ پر آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ متوسط طبقے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ چینی پر ٹیکس بڑھانا درست نہیں ہے۔ اس پر اضافہ واپس لینا چاہئے اور چینی کی قیمت بڑھانے پر تحقیقات ہونی چاہئیں۔ خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں پر ٹیکس مناسب ہے۔ چھوٹی گاڑیوں پر ایف ای ڈی بڑھائی گئی اس پر نظرثانی ہونی چاہئے۔

کھادوں کی قیمتوں میں اضافہ فوری ختم ہونا چاہئے

کھادوں کی قیمتوں میں اضافہ فوری ختم ہونا چاہئے۔ یوریا بوری پر 400 روپے جی آئی سی ختم کی جائے۔ انہوں نے مسلم لیگ کی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ناقص حکمت عملی کی وجہ سے ایکسپورٹرز کا اعتماد ختم ہوا جسے ہماری حکمت نے بڑی مشکل سے بحال کیا۔ یہ نظام ایسا نہیں کہ محض بٹن دبا کر مسئلہ حل ہو جائے۔

نئی سرمایہ کاری کرنیوالوں کو پانچ سال کیلئے ٹیکس سے استثنٰی دینا چاہئے

ایکسپورٹ بڑھائے بغیر بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے انحصار کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ نئی سرمایہ کاری کرنیوالوں کو پانچ سال کیلئے ٹیکس سے استثنٰی دینا چاہئے۔ نئی سرمایہ کاری کے بغیر ہم موجودہ دلدل سے نہیں نکل سکیں گے۔ وہ لوگ جو اربوں کی جائیدادیں لیکر بیٹھے ہیں انہیں کی بات کی فکر ہے۔

متعلقہ خبریں

لاہور میں 19 سالہ ملازمہ کا بے رحمی…

لاہور کے علاقہ ماڈل ٹاؤن سے اغواء ہونے والی 19 سالہ گھریلو ملازمہ بازیاب نہ کرائی جا سکی…

9 گھنٹے

جیل سے اے سی، ٹی وی ہٹانے کی…

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکہ میں اتحاد…

10 گھنٹے
وزیراعظم عمران خان کا کیپٹل ارینا ون میں امریکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ

وعدہ خلافی کرنے پر لڑکی نے لڑکے کا…

لاہور کے قریب رائے ونڈ میں ایک خاتون نے شادی سے انکار پر نوجوان کو گولیاں مار دی…

13 گھنٹے

گٹر سے روٹی تلاش کرنے والے لوگ

کچھ لوگ گٹر کو صاف خرکے اپنا اور اپنے بچوں کے لیے حلال رزق تلاش کرتے ہیں لیکن…

17 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے