بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-July-2019

عدالت عظمٰی نے خودکش حملے میں عمر قید کے ملزم ندیم کو شواہد نہ ہونے پر بری کر دیا

58 Views 0 2 ہفتے
عدالت عظمٰی نے خودکش حملے میں عمر قید کے ملزم ندیم کو شواہد نہ ہونے پر بری کر دیا
Posted at 11 جولائی-2019

اسلام آباد۔ سپریم کورٹ ملک کی سب سے بڑی آئینی عدالت ہے جو خالصتاً میرٹ پر فیصلے کر کے سائلین کو انصاف مہیا کرتی ہے۔ لوئر جوڈیشری کے فیصلوں کی خامیوں کو بھی سپریم کورٹ ہی دور کرتی ہے۔ آج سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں شواہد نہ ہونے پر خودکش حملوں میں عمر قید کے ملزم ندیم کو بری کر دیا۔

Courtesy Dawn

ملزم ندیم کا نام ایف آئی آر میں بھی نہیں تھا

چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ افسوس ناک بات یہ ہے کہ عدالتوں نے یہ چیزیں کیوں نہیں دیکھیں۔ ملزم ندیم کا نام ایف آئی آر میں بھی نہیں تھا۔ ہائیکورٹ اتنی بڑی عدالت نے ہے اس نے بھی شواہد نہیں دیکھے۔ نیول وار کالج لاہور کے باہر 2008ء میں دو دھماکے ہوئے۔ ثبوت صرف دھماکہ ہے۔ یوں لگتا ہے کہ ملزم کو کیس میں گھسیٹا گیا۔ اس لئے اسے سزا دے دی کیونکہ اتنا بڑا دھماکہ ہو گیا تھا۔

ٹرائل کورٹ نے ملزم ندیم کو عمر قید کی سزا سنائی

اس کے میرٹ پر توجہ نہیں دی گئی۔ وکیل صفائی نے کہا کہ نیول وار کالج لاہور کے باہر دو دھماکے ہوئے جس میں تین افراد جاں بحق اور 18 زحمی ہوئے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کے پاس ملزم کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں۔ آپ کا کہنا ہے کہ ملزم کی دکان تھی جہاں دو نامعلوم افرادکو جیکٹس دی گئیں۔

آپ کی تمام شہادتیں مان بھی لی جائی تو لگتا ہے دکان استعمال ہوئی۔ ملزم موجود بھی نہیں تھا۔ واضح رہے اس کیس میں ٹرائل کورٹ نے ملزم ندیم کو عمر قید کی سزا سنائی تھی جسے لاہور ہائیکورٹ نے برقرار رکھا تھا۔

متعلقہ خبریں

لاہور میں 19 سالہ ملازمہ کا بے رحمی…

لاہور کے علاقہ ماڈل ٹاؤن سے اغواء ہونے والی 19 سالہ گھریلو ملازمہ بازیاب نہ کرائی جا سکی…

9 گھنٹے

وعدہ خلافی کرنے پر لڑکی نے لڑکے کا…

لاہور کے قریب رائے ونڈ میں ایک خاتون نے شادی سے انکار پر نوجوان کو گولیاں مار دی…

13 گھنٹے

گٹر سے روٹی تلاش کرنے والے لوگ

کچھ لوگ گٹر کو صاف خرکے اپنا اور اپنے بچوں کے لیے حلال رزق تلاش کرتے ہیں لیکن…

17 گھنٹے

سینیٹ کا اجلاس شروع ہونے کے کچھ منٹوں…

اسلام آباد۔ سب سے بڑا قانون ساز ادارہ سینیٹ کا اجلاس آج شروع ہونے کے کچھ ہی دیر…

17 گھنٹے
سینیٹ کا اجلاس شروع ہونے کے کچھ منٹوں بعد ہی ملتوی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے